حضوراکرم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں زندگی گزارنے کے جورہنما اصول بتائے ہیں ان پر عمل پیراء ہونے سے معاشرہ تمام اخلاقی برائیوں سے پاک ہو سکتا ہے۔ پیر محمد افضل قادری 

فیصل آباد ( حشمت خان )چیئرمین تحریک عشق رسول پیر محمد افضل قادری نے کہا ہے کہ حضوراکرم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں زندگی گزارنے کے جورہنما اصول بتائے ہیں ان پر عمل پیراء ہونے سے معاشرہ تمام اخلاقی برائیوں سے پاک ہو سکتا ہے مگر بدقسمتی سے آج ہم اسوہ حسنہ کو چھوڑ کر مغربی تہذیب کے دلدادہ بن رہے ہیں جس کی وجہ سے معاشرہ روز بروز زوال پذیر ہو رہا ہے۔سیر تِ مصطفیٰ ﷺ کو اپنانے سے ہی معاشرے میں امن آئیگا۔ محسنِ انسانیت ﷺ کی زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے تحریک عشق رسول کے زیر اہتمام جامع مسجد اﷲ والی ستیانہ روڈ میں منعقدہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سید ہدایت رسول ‘ علامہ فیاض احمد فیاض ‘ علامہ محمد حنیف طاہر ‘ علامہ افضل ضیا چشتی ‘ میاں رفعت جاوید قادری ‘ میاں کاشف محمود ‘ قاری محمد افضل سعید ‘ غلام مصطفے گجر پیر ‘ میاں راشد محمود سدھے میاں ‘ چیئرمین یونین کونسل عاطف کسانہ محمد ریاض ‘ محمد عدنان فاروق دانش ‘ غلام حبیب احمد سعید ‘ قاری محمد نصیب چشتی ‘ صاحبزادہ محمد ارشاد قادری ‘ محمد فضل رسول ‘ قاری عبدالحفیظ ‘ قاری محمد رفیق ‘ حافظ محمد بشیر ‘ ڈاکٹر شوکت علی رانا ‘ ڈاکٹر منیر عاصم ‘ علامہ محمد امتیاز قادری ‘ علامہ محمد نذیر‘ شیخ حسن کے علاوہ دیگر عاشقان رسول کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ سید ہدایت رسول قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہختم نبوت ؐکے حوالے سے کھڑے ایشو کو مس ہینڈل کر کے حکمرانوں نے ایک مرتبہ پھراپنی نااہلی کا ثبوت دیا ہے۔ ختم نبوت ؐ کے حلف نامہ میں تبدیلی کے اصل کرداروں کو قوم کے سامنے بے نقاب کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کو پر امن اور بہتر بنانے کیلئے ہم سب کو سیرت مصطفی ؐ سے رہنمائی حاصل کرنا ہوگی۔ نبی کریم ؐ کی تعلیمات نے جہالت کے اندھیروں کا خاتمہ کیا۔آپ ﷺ کی ولادت سے پوری دنیا میں حق اور سچ کا علم بلند ہوا ۔ نبی کریم ؐ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں جاری بد امنی ، دہشت گردی ،شدت پسندی، اور کرپشن سے اگر قوم چھٹکارہ حاصل کرنا چاہتی ہے۔ تو اس نظام کو واپس لانا ہو گا۔ جو محسن انسانیت ﷺ نے ہمارے لیے تجویز کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام امن ،بھائی چارے ،اور اخوت کا دین ہے۔ اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ۔ دہشت گرد اسلام و پاکستان دشمن قوتوں کے آلہء کار ہیں۔ ان کی سرکوبی کے لیے امت مسلمہ کو متحد ہونے کی ضرورت ہے

About The Author

CTN

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *