قومی اسمبلی وسینیٹ کی طرف سے فوجی عدالتوں میں توسیع کی منظوری ملک وملت کے مفاد میں بہترین فیصلہ ہے۔مرکزی مجلس شوریٰ تنظیم مشائخ عظام

انٹرنیٹ پرگستاخانہ مواد کوروکنے کیلئے حکومتی اقدامات قابل تحسین ہیں تنظیم مشائخ عظام پاکستانکا اہم اجلاس

فیصل آباد (حشمت خان سٹی بیورو چیف )موجودہ ملکی صورتحال پرتنظیم مشائخ عظام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کااہم اجلاس لاثانی سیکرٹریٹ پر منعقد ہوا،جس میں عہدیداران نے حکومت اورحکومتی اداروں کو اہم تجاویز دیں تاکہ ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کویقینی بنایا جاسکے۔مرکزی عہدیداران نے اپنی تجاویز دیتے ہوئے کہاکہ قومی اسمبلی وسینیٹ کی طرف سے فوجی عدالتوں میں توسیع کی منظوری ملک وملت کے مفاد میں بہترین فیصلہ ہے، اس فیصلے سے دہشت گرد،ان کے سہولت کاراورملک دشمن عناصر کوکیفرکردارتک پہنچایا جارہاہے ۔تمام ادارے اس سلسلے میں اپنا قومی فریضہ اداکرتے ہوئے ذمہ داریاں نبھائیں تاکہ ملک کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکے۔مرکزی عہدیداران نے مزید کہاکہ انٹرنیٹ اورسوشل میڈیا پر گستاخانہ لٹریچر کوہٹانے اوراس پرپابندی عائد کرنابھی اہم ترین فیصلہ ہے ،اس فیصلے سے مذاہب ومسالک کے درمیان بین المذاہب امن اتحاد کی فضابحال ہوگی،نفرتیں اورغلط فہمیاں کم ہوجائیں گی،اورتمام مذاہب ومسالک کے قائدین کوایک دوسرے کے قریب مل بیٹھنے کاسنہری موقع بھی ملے گاجس سے ملک میں بین المذاہب امن اتحاد کوقائم کرنے کاشاندار موقع ملے گا۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان میں شامل مختلف سلاسل طریقت کے ہزاروں جید مشائخ عظام اپنے لاکھوں مریدین سمیت ان حکومتی فیصلوں کوخراج تحسین پیش کرتی ہے ،حکومت اورحکومتی ادارے ان فیصلوں سے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کیلئے تیزی سے عمل درآمد کروائے تاکہ مطلوبہ مقاصد حاصل کئے جاسکیں

About The Author

CTN

You might be interested in

Comment (1)

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh