حکومت پنجاب کی جانب سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تحت مختلف محکموں میں ورکنگ کروپ کی تشکیل

لاہورمئی: سی ٹی این نیوز ::  نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ہدایات کے مطابق کورونا کے پھیلاؤ پر کنٹرول کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تحت مختلف محکموں میں شعبہ جاتی ورکنگ کروپ تشکیل دئیے جا رہے ہیں۔ ورکنگ گروپس کی تشکیل کا مقصد سرکاری محکموں، اقوام متحدہ کے ادار ں اور پنجاب میں انسانی فلاح بہبود کے لیے سرگرم عمل دیگر غیر سرکاری تنظیموں کے مابین بروقت اور موثر روابط کو یقینی بنانا،ر محکمہ جاتی اور موضوعاتی فرق کا تجزئیہ،کرونا پر کنٹرول کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کی تیاری اور ان عوامل کی شناخت ہے جوفلاحی سرگرمیوں کو غیر موثر بنا رہی ہیں۔ورکنگ گروپس کورونا بحالی کے حوالے سے مختلف تنظیموں کی اب تک کی کوششوں کے تجزیئے سے آئندہ کوششوں کو کامیاب بنائیں گی۔ اس ضمن پی ڈی ایم اے کی جانب سے مختلف ورکنگ گروپس کے اراکین کی نامزدگی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ممبر پنجاب اسمبلی اور جینڈر مین سٹریمنگ کمیٹی کی چیئرپرسن عظمیٰ کاردار یونیسف اور اقوام متحدہ کی نمائندگان کے ساتھ خواتین اور بچوں کے تحفظ کے حوالے سے ورکنگ گروپ کی قیادت کریں گی۔

About The Author

CTN

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh