محکمہ بیت المال ننکانہ کی جانب سے غریب لوگوں میں راشن کی تقسیم صوبائی وزیر اقلیتی امور و انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹنین کی شرکت

کورونا وائرس کے پیش نظر محکمہ بیت المال کی جانب سے غریب لوگوں میں راشن تقسیم کرنے کے لیےصوبائی وزیر اقلیتی امور و انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹنین کی سانگلہ ہل آمد۔

کورونا وائرس کے پیش نظر غریب لوگوں میں راشن تقسیم کرنے کے لیے صوبائی وزیر اقلیتی امور و انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین کی گورنمنٹ ہائی سکول سانگلہ ہل آمد ۔صوبائی وزیر نے غریب لوگوں میں راشن بیگز تقسیم کیے۔اس موقع پر صوبائی وزیر اقلیتی امور و انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین نے کہا کہ حکومت ذات، پات مذہب اور رنگ و نسل سے بالا تر ہوکر تمام ساکین وطن کے لیے خدمات سرانجام دے رہی ہے،کورونا وائرس مسلسل بڑھ رہا ہے ہمیں احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔صوبائی وزیر اقلیتی امور و انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین نے غریب لوگوںمیں آٹا،گھی،چینی سمیت دیگراشیائے خورونوش تقسیم کیے۔اس موقع پر ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف پیر سرور شاہ ، اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل سمیراعنبرین سمیت دیگر پی ٹی آئی راہنما بھی موجودتھے۔ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف پیر سرور شاہ نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پاکستان اور پنجاب حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر متاثر ہونے والے غریبوں کو اس مشکل گھڑی میں تنہانہیں چھوڑا ،ہمیں کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کے لیے عوام کو احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے گھر میں رہیںمحفوظ رہیں پر عمل کرکے شہری خود اور دوسروں کو کورونا وباءسے بچائیں،شہریوں سے پھر اپیل ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں ،میل جول جتنا کم ہوگا اتنا ہی بیماری کا پھیلاﺅ کم ہوگا،ضلعی انتظامیہ کاہر قدم عوام کے تحفظ کے لیے اٹھ رہا ہے آزمائش کی گھڑی میں ثابت قدم رہتے ہوئے کورونا وائرس جیسی وباءسے نمٹیں گئے۔

About The Author

CTN

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh