ڈپٹی کمشنر محمد علی کا شیلٹر ہوم جنرل بس سٹینڈ کا دورہ مستحقین میں راشن تقسیم کیا

فیصل آباد( حشمت خان)ڈپٹی کمشنر محمد علی نے شیلٹر ہوم جنرل بس سٹینڈ میں مستحقین میں راشن تقسیم کیا۔فوڈ پیکٹس میں آٹا،گھی،چاول،چینی،دالیں،سرخ مرچ ودیگر مصالحہ جات چائے کی پتی ودیگر اشیائے خوردنی کے علاوہ نہانے اور کپڑے دھونے والا صابن شامل ہے۔ڈپٹی کمشنر نے لاک ڈاؤن سے متاثرہ مستحق افراد سے یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن ناگزیر ہے لیکن دیہاڑی دار،محنت کشوں اورضرورت مند افراد کی مکمل حاجت روائی کی جارہی ہے اور انہیں روز مرہ استعمال کی غذائی اشیاء کی فراہمی کے لئے حکومت اور سرکاری اداروں سمیت انسانیت کا درد رکھنے والے مخیر حضرات سرگرم عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور سرکاری اداروں کو لاک ڈاؤن سے متاثرہ مستحقین کی مشکلات کا بے حد احساس ہے لیکن کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات روکنے کے لئے ان چیلنجز میں متحد ہو کر عزم وہمت کے ساتھ سرخرو ہوں گے۔انہوں نے راشن حاصل کرنے والے خاندانوں سے کہا کہ وہ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ذمہ داری کے ساتھ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تاکہ حکومتی اقدامات کوکامیابی سے ہمکنار کرنے میں کوئی کسر باقی نہ رہے۔انہوں نے کہا کہ مستحق افراد کی مدد وبحالی کا یہ فلاحی پروگرام جاری رہے گا۔

About The Author

CTN

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh