ننکانہ صاحب= ملک جعفر
   الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ننکانہ صاحب میں سکھ کمیونٹی کے 100مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا گیا، الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی سینیئر نائب صدر سید احسان اللہ وقاص نے سٹی صدر الخدمت فاؤنڈیشن عمر فاروق ملک اور دیگر عہدیدران کے ہمراہ گوردوارہ جنم استھان میں سکھ برادری کے ایک سو مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا،سکھ برادری میں راشن تقسیم کرنے کا مقصد انہیں یہ احساس دلانا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت پاکستان کے ساتھ ساتھ سماجی ادارے اور پوری پاکستانی قوم بھی ان کے ساتھ ہے سکھ برادری نے اس مشکل وقت میں راشن کی فراہمی پر حکومت پاکستان اور الخدمت فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور اسے ملک میں مذہبی رواداری کی بہترین مثال قرار دیا،اس موقع پر ملکی ترقی و خوشحالی،امن و امان،بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور ملک سے کرونا وائرس کے جلد خاتمے کے لئے خصوصی دعا کی گئی،الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے اس سے قبل مسیحی برادری کے50 اور مسلم کمیونٹی کے 500 مستحق افراد میں بھی راشن تقسیم کیا جا چکا ہے جبکہ مجموعی طور پر پورے ملک میں اب تک ایک ارب سے زائد مالیت کا راشن مستحقین میں تقسیم کیا جا چکا ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔  ملک جعفر ننکانہ 

About The Author

CTN

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh