چینی بحران سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعظم نے آج کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: ملک راشد :  چینی بحران سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ پر وزیر اعظم عمران خان نے آج وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا۔

 چینی بحران سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ تیار ہوگئی ہے اور اس پر بحث کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا۔

اجلاس آج دوپہر 1 بجے وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوگا جس میں چینی بحران پر تحقیقاتی رپورٹ کابینہ کو پیش کی جائے گی اور رپورٹ پر کابینہ کو تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے چینی اسکینڈل کا فرانزک آڈٹ مکمل کرلیا ہے جس میں ٹیکسوں کی مد میں اربوں روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے، اور بتایا گیا ہے کہ شوگر مافیا کا تعلق تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہے

About The Author

CTN

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh