پاکستان میں کرونا وائرس مزید خطرناک ہوگیا ایک دن میں سب سے زیادہ موت کا ریکارڈ

اسلام آباد :  ملک راشد :: کرونا وائرس سے ایک دن میں اب تک ہونے والی ریکارڈ کی گئی  ملک بھر میں کورونا وائرس کی وبا نے مزید شدت اختیار کرلی اور ایک دن میں اب تک سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 13 ہزار 962 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 4 لاکھ 14 ہزار 254 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 932 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 47 ہزار 270 ہو گئی۔ 31 ہزار 812 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جب کہ 13 ہزار 101 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 46 افراد کورونا کے ہاتھوں لقمہ اجل بن گئے جو کہ ایک دن میں ملک میں اس وائرس کے ہاتھوں ہونے والا سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔ اس طرح ملک میں مجموعی اموات 1009 ہوگئی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 345 اموات ہوئی ہیں جب کہ سندھ میں 299، پنجاب میں 289، بلوچستان میں 38، اسلام آباد میں 9 اور گلگت بلتستان میں 4 جب کہ آزاد کشمیر میں ایک مریض جان کی بازی ہار گیا۔

سندھ میں صورت حال زیادہ گھمبیر

اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے جہاں مصدقہ مریضوں کی تعداد 18 ہزار964 ہے۔ دوسرے نمبر پر پنجاب ہے جہاں کورونا کیسز 16 ہزار 685 ہوگئے۔ علاوہ ازیں خیبر پختونخوا میں 6 ہزار 815، بلوچستان میں 2 ہزار 968 کیسز، اسلام آباد میں ایک ہزار 138، گلگت میں 556 اور آزاد کشمیر میں 144 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

About The Author

CTN

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh