الحمدللہ آصف علی زرداری بخیریت ہیں ۔ قمر زمان کائرہ

فیصل آباد : محمد تبسم :: پاکستان پیپلز پارٹی فیصل آباد ڈویژن کا ایک ویڈیو لنک اجلاس مورخہ 19 مئ 2020 ء بروز منگل 12 بجے دن سے ساڑھے 3 بجے سہ پہر زیر صدارت جناب قمر زمان کائرہ صدر پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب منعقد ہوا ۔ اس اجلاس کی نقابت کے فرائض جناب چوہدری منظور احمد نے ادا کئے ۔ جبکہ تلاوت قرآن مجید کی سعادت مولانا یوسف اعوان نے حاصل کی ۔ اس موقع پر سنئیر نائب صدر وسطی پنجاب جناب چوہدری اسلم گل ، میڈیا ٹیم کے ممبران و صوبائی عہدیداران جناب عثمان ملک ، جناب مدثر علی ۔ جناب نسیم صابر ۔ جناب عمران اٹھوال بھی موجود تھے ۔

ڈویژنل صدر چوہدری سعیداقبال، ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی محمد اسحاق، انفرمیشن سیکرٹری محترمہ سمعیہ ناز ۔

ضلعی صدر فیصل آباد چوہدری محمد اعجاز ۔ جنرل سیکرٹری راے شاہجہان کھرل ۔

سٹی صدر فیصل آباد رانا نعیم دستگیر خاں، سیکرٹری اطلاعات راناخاور جاوید،ماسٹراشفاق احمد نعیم یعقوب گل صدر مینارٹی ونگ

ضلعی صدر جھنگ تنویر موہل ۔ رانا سرفراز احمد ۔ محمد نواز بلوچ ایڈووکیٹ

ضلعی صدر ٹوبہ محترمہ نیلم جبار ۔ جنرل سیکرٹری میاں عبد السلام عابد ۔ سیکرٹری اطلاعات ذوالفقار ناصر ۔

ضلعی صدر چنیوٹ سید علی رضا

سابق ٹکٹ ہولڈرز !
ملک اصضر علی حلقہ این اے 108
حاجی یونس سلیمان این اے 110
شہادت علیخان بلوچ این اے 104
میاں اشفاق حسین حلقہ 116 PP
چوہدری عدیل تاج حلقہ 112 PP
چوہدری نجف وڑائچ حلقہ115 PP
چوہدری شکور گجر حلقہ 114 PP
محمد ندیم غفاری حلقہ 110 PP
چوہدری آصف نذیرکمبوہ 118 PP
رانا مطلوب احمد خاں کھڑیانوالا، مصطفے خان لنگاہ ایڈووکیٹ شور کوٹ،آصف یعقوب ایڈووکیٹ شور کوٹ، ڈاکٹر بلال نواز کمبوہ، محمد عظیم اعوان ، کامران البرٹ سابق صدر اقلیتی ونگ ۔ جنید قیصر ۔ حمزہ نورانی ، عامر سیال ایڈووکیٹ اور حسن علی نے بھی گفتگو میں حصہ لیا ۔
اس موقع پر قمر زمان کائرہ نےکہا کہ آصف علی زرداری کی زندگی سے متعلق افواہیں پھیلانے والے ہمارے کارکنوں کو دل برداشتہ کرنا چاہتے ہیں ۔ لیکن انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کل میری جناب آصف زرداری سے بات ہوئی ہے الحمداللہ ان کی صحت کافی بہتر ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت پر تنقید کرنے والے یہ کیوں فراموش کر دیتے ہیں کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے ذیادہ صوبہ خیبرپختوننخواہ اور پنجاب متاثر ہوئے ہیں ۔ جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایات کی روشنی میں سندھ حکومت بڑے احسن طریقہ سے اپنے لوگوں کی صحت اور زندگیوں کو محفوظ بنانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے ۔قمر زمان کائرہ نےکہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کا یہ مقصد ہرگز بھی نہیں ہے کہ ہم نے کووڈ 19 کی خون آشامی سے مکمل طور پر نجات حاصل کر لی ہے ۔بلکہ اب ہمیں اور بھی زمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس موذی وائرس سے خود کو بچانا ہوگا ۔
انہوں نے مذید کہا کہ وزیراعظم نے کرونا پینڈیمک سے نمٹنے کے لیے 1200 ارب روپیہ مختص کئے تھے، لگتا ہے کہ یہ رقم عوام تک نہیں پہچ پائی ہے، وزیراعظم اگر ریلیف پیکج کے لئے مختص رقم کو احسن طریقہ سے خرچ کرتے تو آج لوگ بھوک و افلاس سے نہ بلک رہے ہوتے ، انہوں نے کہا کہ اسوقت جب کہ پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 35 ہزار سے بھی تجاوز کرچکی ہے ۔ اس موقع پر ہمیں احتیاط اورنظم و ضبط کی سخت ترین ضرورت ہے

About The Author

CTN

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh