فیسکو انتطامیہ نے ملازمین اور صارفین کیلئے احتیاطی تدابیر اورہدایات جاری کر دی ہیں

موجودہ کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر فیسکو انتطامیہ نے ملازمین اور صارفین کیلئے احتیاطی تدابیر اورہدایات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق فیسکو کے مختلف دفاتر بشمول جنرل مینجرز، چیف انجنئیرز، ڈائریکٹر جنرلزاور دیگر ڈیپارٹمنٹس میں ملازمین کے میل جول کو کم کرنے کیلئے ان کی تعداد کو محدود کیا جائے۔ایسے ملازمین جو کہ فلو، بخار، امراض قلب، ذیابطیس، دمہ یا دیگر خاص بیماری کا شکار ہیں اپنے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کی منظوری کے بعد گھر سے ہی فرائض انجام دیں گے۔ فی میل سٹاف جن کی بچے ہیں یا امید سے ہیں اپنے فرائض گھر سے ہی انجام دیں گی۔ لاک ڈاؤن کے دوران کسی بھی قسم کی سٹیشن لیو نہیں ملے گی جبکہ حکومتی ھدا یات کی روشنی میں دفتر ی اوقات کار صبح دس سے شام 4 بجے تک ہوں گے۔لاک ڈاؤن کے دوران تمام فیسکو دفاتر میں عوامی رابطہ بالکل بند ہو گاجبکہ صارفین اپنی شکایات کمپلینٹ بکس جو کہ کسٹمر سروسز سنٹر یا مرکز شکایات کے دورازے پرلگاہواہے یا آن لائن جس کا نمبر بھی متعلقہ مرکز شکایات کے دروازے پر آویزاں پر درج کرا سکتے ہیں۔فیسکو سٹاف، سی بی اے یونین کے نمائندگان اور عام شہریوں کو فیسکو سرکل دفاتریا فیسکو ہیڈکوارٹرز میں داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی البتہ وہ ای میل یا واٹس اپ کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔اسی طرح سرکاری میٹنگز میں کم سے کم ملازمین حصہ لیں گے۔ آپریشن سٹاف کی مرکز شکایات میں ڈیوٹی لگادی گئی ہے اور کسٹمرسروسز سنٹر کا عملہ اپنے متعلقہ ایس ای، ڈائریکٹریا افسر کواپنی ڈیوٹی یا ٹیلی فون، ای میل اور واٹس اپ کے ذریعے موصول شکایات کے ازالہ کیلئے رپورٹ کرے گا۔ ان ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائے جائے گ

About The Author

CTN

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh