پاکستان سکھ گوردوراہ پر بندھک کمیٹی کے زیر اہتمام گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں کرونا وائرس کے جلد خاتمے کے لئے خصوصی دعائیہ تقریب

ننکانہ صاحب : رپورٹ ملک جعفر::    پاکستان سکھ گوردوراہ پر بندھک کمیٹی کے زیر اہتمام گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں کرونا وائرس کے جلد خاتمے کے لئے خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے چیئر مین سردار ستونت سنگھ،جنرل سیکرٹری سردار امیر سنگھ اور گرنتھی گوردوارہ جنم استھان گیانی پریم سنگھ سمیت دیگر سکھ ر ہنماؤں نے شرکت کی اس موقع پر دنیا بھر باا لخصوص پاکستان سے کرونا وائرس کے جلد خاتمے،ملکی ترقی و خوشحالی اور امن و امان کے لئے خصوصی دعا کی گئی،چیئر مین پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردار ستونت سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، دنیا کے تمام م ذاہب بلا تفریق رنگ و مذہب انسانیت کی خدمت کا درس دیتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ سکھ کمیونٹی کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی ہر ممکن خدمت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے،سکھ کمیونٹی کی طرف سے گوردوارہ تنبو صاحب میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لئے قرنطینہ سنٹر بنا دیا گیا ہے،ضرورت پڑنے پر گوردوارہ جنم استھان سمیت پاکستان کے تمام گوردواروں میں اسی طرز کے قرنطینہ سنٹرز بنائے جائیں گے،دوسری طرف سکھ کمیونٹی کی طرف سے تمام گوردواروں میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اور اس کی روک تھام کے لئے حکومتی اقدامات پر پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے ….

About The Author

CTN

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh