الحمدلله کورونا کی صورتحال بہتر ہورہی ہےلاک ڈاؤن کے بعد پچھلے تین دن میں نئے مریضوں کی تعداد کم ترین سطح پر آ چکی ہے

الحمدلله کورونا کی صورتحال بہتر ہورہی ہے جبکہ ٹی وی چینل اور اینکر پاکستان میں کورونا مریض بڑھنے پر بنا سوچے سمجھے خوف و ہراس اور دہشت پھیلا کر عوام کو خوفزدہ کررہے ہیں تاکہ ان کے چینل ریٹنگ حاصل کرسکیں، بلا ضرورت گھر سے مت نکلیں اور بلا ضرورت ٹی وی بھی نا دیکھیں، صرف ایک بار خبریں سن کر خبر والے چینل نا لگائیں اینکر پرسن کے ٹاک شو تو بالکل بھی نا دیکھیں۔ چینل اور اینکر اصل بات چھپا رہے ہیں۔ آپ لوگ بھی پریشان نا ہوں، ڈرنے کی بجائے ہمت کریں، اچھی خبروں کی طرف دھیان دیں۔
اس وقت پاکستان میں تقریبا 945 مریض ہیں ان میں صرف 5 مریض خطرے میں جبکہ باقی 940 کوررونا مریض ہونے کے باوجود خطرے سے باہر ہیں انہیں صرف اس لئے قرنطینہ کیا گیا ہے کہ مزید نا پھیل سکے۔
ٹوٹل 6 مریض صحت یاب ہوئے تھے جبکہ کل ایک ہی دن میں 12 مریض صحت مند ہوکر گھروں کو واپس چلے گئے ہیں۔
کل ایران سے آئے ہوئے 670 لوگوں میں کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے
لاک ڈاؤن کے بعد پچھلے تین دن میں نئے مریضوں کی تعداد کم ترین سطح پر آ چکی ہے۔
روزانہ 100 کے قریب مریض بڑھ رہے تھے جبکہ کل صرف 43 نئے مریض آئے ہیں۔
دنیا کی طرف دیکھیں تو 1000 یا زائد مریضوں والے ممالک میں سے پاکستان سب سے محفوظ ملک ہے دنیا کی نسبت سب سے کم ہلاکتیں ہیں سیریس حالت والے مریض سب سے کم ہیں سب سے کم مقامی مریض ہیں۔
پاکستان میں کورونا آئے تقریباً ایک ماہ ہوگیا ہے اور ایک ماہ گزرنے کے باوجود سب سے کم مریض پاکستان میں ہیں۔
پاکستان کے ہمسائے ایران چین جیسے دو خطرناک ملک ہونے کے باوجود سب سے کم متاثر ملک ہے
پولینڈ، انڈیا، مصر، فلپائن، یونان میں مریض پاکستان سے کم مگر ہلاکتیں ہم سے بہت زیادہ ہیں۔

لوگوں کو حوصلہ دیں، ان کی ہمت بڑھائیں کہ مریض بڑھنے کی وجہ سے پریشان نا ہوں اگرچہ مریض بڑھ رہے ہیں پھر بھی پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ہم نے صرف 15 دن گھر میں بند ہوکر، احتیاط کرکے کورونا کو مزید پھیلنے سے روکنا ہے انشاءالل

About The Author

CTN

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh