ننکانہ صاحب میں انجمن مزارعین کا دیرینہ مطالبہ پورا کر تے ہوئے محکمہ اوقاف کی اراضی پر فی ایکڑ پٹہ 4500 روپے مقرر

ننکانہ صاحب :: رپورٹ ملک جعفر ::   وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمدشاہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ننکانہ صاحب میں انجمن مزارعین کا دیرینہ مطالبہ پورا کر تے ہوئے محکمہ اوقاف کی اراضی پر فی ایکڑ پٹہ 4500 روپے مقرر کر دیا ہے اور وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آج اس کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے،اس فیصلے کے بعد ننکانہ صاحب میں محکمہ اوقاف کی زمین کاشت کاری کرنے والے انجمن مزارعین کا کئی دہائیوں سے دیرینہ مطالبہ پوراہو گیا ہے اوراس فیصلے سے علاقے میں آئے روز ہونے والے لڑائی جھگڑوں کا خاتمہ ہو گا،انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ انجمن مزارعین کے مطالبے پر جون 2019 تک بقایا جات فی ایکڑ 1450 کے حساب سے وصول کیا جا ئے گا جبکہ اس کے بعد فی ایکڑ 1450 روپے فی ایکڑ پٹہ وصول کیا جا ئے گا جس میں بتدریج اضافہ کیا جا ئے گا،وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنی 5 سالہ آئینی مدت پورا کرے گی اور انشاء اللہ اس دوران انجمن مزارعین کو محکمہ اوقاف کی اراضی کے مالکانہ حقوق دینے کا مطالبہ بھی پورا کیا جا جائے گا،وفاقی وزیر نے دیرینہ مطالبہ پورا ہو نے پر انجمن مزارعین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ محکمہ اوقاف کے ساتھ تعاون کریں گے اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

About The Author

CTN

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh