ملکی حالات کے پیش نظر عوام الناس کو،کورونا وائرس سے بچاو اور حفاظتی اقدامات کے تحت ننکانہ پولیس کا فلیگ مارچ

ننکانہ صاحب: ڈی پی او ننکانہ اسماعیل کھاڑک کی زیر نگرانی ملکی حالات کے پیش نظر عوام الناس کو،کورونا وائرس سے بچاو اور حفاظتی اقدامات کے تحت ننکانہ پولیس نے فلیگ مارچ منعقد کیا۔فلیگ مارچ میں ڈی سی ننکانہ ،پاک فوج ،پنجاب رینجر ،ڈی ایس پی سرکل ننکانہ ،ایس ایچ او سٹی ننکانہ ،صدر ننکانہ اور واربرٹن کی پولیس موبائل ،ایلیٹ فورس ،موٹر سائیکل سکوارڈ نے حصہ لیا ۔فلیگ مارچ ڈگری کالج بوائز ننکانہ،کچہری پھاٹک سے بچیانہ بائی پاس ،دھولر چوک ،گوردوارہ جنم استھان ،تحصیل موڑ،بیری چوک ،گولچکر،شورہ کوٹھی روڈ،مانگٹانوالہ بائی پاس ،لاری اڈا،لاہور موڑ سے ہوتا ہوا واربرٹن روڑ براستہ جسلانی ،سے بائی پاس واربرٹن ،گلی مدینہ مسجد ،پٹیاں والا بازار،رنگ الہی چوک ،مہندی چوک،بریڈوے بیکری چوک ،رنگو چوک ،گوردوارہ چوک ،چوک عنائت شاہ ،تھانہ بازار سے تھانہ واربرٹن واپس ننکانہ اختتام پذیر ہوا۔جب کہ سرکل سانگلہ ڈی ایس پی سانگلہ کی زیر نگرانی اور سرکل بڑاگھر میں ڈی ایس پی بڑا گھر کی زیر نگرانی بھی فلیگ مارچ کیا گیا۔

About The Author

CTN

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh