پنجاب کابینہ کےاجلاس سے قبل کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے عملی اقدامات وزیراعلیٰ،صوبائی وزراء،چیف سیکرٹری،انسپکٹرجنرل پولیس اور افسران کا تھرموگن سے ٹمپریجرچیک کیاگیا

پنجاب کابینہ کے 28ویں اجلاس سے قبل کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے عملی اقدامات
وزیراعلیٰ،صوبائی وزراء،چیف سیکرٹری،انسپکٹرجنرل پولیس اور افسران کا تھرموگن سے ٹمپریجرچیک کیاگیا
شرکاء کی کرسیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھا گیا، محدودتعداد میں افسران اور سٹاف نے اجلاس میں شرکت کی
لاہور24 مارچ:  پنجاب کابینہ کے 28ویں اجلاس سے قبل کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے عملی اقدامات کیے گئے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،صوبائی وزراء،چیف سیکرٹری،انسپکٹرجنرل پولیس اور افسران کا اجلاس میں شرکت سے قبل تھرموگن سے ٹمپریجرچیک کیاگیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار،صوبائی وزراء،چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس اورافسران نے اجلاس میں شرکت سے قبل سینی ٹائزر استعمال کیا۔کابینہ اجلاس میں شرکاء کی کرسیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھا گیا۔کابینہ اجلاس میں انتہائی محدودتعداد میں افسران اور سٹاف نے شرکت کی۔صرف ناگزیرسٹاف کو کابینہ اجلاس کے دوران ڈیوٹی پر بلایا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ یہ تمام اقدامات کور ونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ضروری ہیں۔انتہائی اہم امور کے باعث آج کا اجلاس بلایا گیا ہے تاہم میٹنگزویڈیو لنک کے ذریعے ہی ہوا کریں گی۔

About The Author

CTN

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh