جعلی سینی ٹائزر،ہینڈ واش اوراینٹی سپٹک کیمیکلز بنانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن سینکڑوں لیٹر جعلی سینی ٹائزر،ہینڈ واش اورکیمیکلز برآمد،4 ملزمان گرفتار

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی ہدایت پر جعلی سینی ٹائزر،ہینڈ واش اوراینٹی سپٹک کیمیکلز تیار کرنیوالے عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
سپیشل برانچ کی اطلاع پر گوجرانوالہ میں پولیس اورانتظامیہ کی کارروائی،سینکڑوں لیٹر جعلی سینی ٹائزر،ہینڈ واش اورکیمیکلز برآمد،4 ملزمان گرفتار
وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا جعلی سینٹی ٹائزراورہینڈواش تیارو فروخت کرنیوالے مافیاء کیخلاف کارروائی تیزکرنے کا حکم
لاہورسی ٹی این نیوز :  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی ہدایت پر جعلی سینی ٹائزر،ہینڈ واش اوراینٹی سپٹک کیمیکلز تیار کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سپیشل برانچ کی خفیہ اطلاع پر گوجرانوالہ میں پولیس اورانتظامیہ نے بڑی کارروائی کی ہے اورسینکڑوں لیٹر جعلی سینی ٹائزر،ہینڈ واش اوراینٹی سپٹک کیمیکلز برآمدکر کے4 ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔ پولیس نے جعلی سینی ٹائزر،ہینڈ واش اوراینٹی سپٹک کیمیکلز تیار کرنے والے ڈرم اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا ہے۔سپیشل برانچ کی خفیہ اطلاع پرگوجرانوالہ میں پولیس اورمقامی انتظامیہ نے تھانہ ماڈل ٹاؤن کے علاقے شریف پورہ پلی جی ٹی روڈ اورپولیس تھانہ سول لائن کے علاقے کمبوہ پان شاپ جناح روڈ کے گودام پر چھاپہ مارا اورجعلی کیمیکلزقبضے میں لیکرملزمان بشارت،حیات،مدثر اقبال اورمبشر اقبال کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیاہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبہ بھر میں جعلی سینٹی ٹائزراورہینڈواش تیارو فروخت کرنیوالے مافیاء کیخلاف کارروائی تیزکرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ عوام کولوٹنے والا مافیاء کسی رعایت کا مستحق نہیں۔پولیس اورانتظامیہ ایسے عناصر کی سختی سے سر کوبی کرے اوربلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔

About The Author

CTN

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh