حضرت علیؓ سے محبت ایمان کی نشانی ہے حضرت علیؓ کے یوم ولادت پر محفل میلاد کا انعقاد

فیصل آباد(حشمت خان) تحریک میلاد مصطفی ؐ سدھو پورہ کے زیراہتمام جامع مسجد غوثیہ رضویہ بسم اللہ ٹاؤن‘جامع مسجد گجرانوالی اور جامع مسجد گنبد والی میں حضرت علیؓ کے یوم ولادت پر محفل میلاد کا انعقاد ہوا جس میں حافظ محمد خاں سیالوی‘قاری محمد اسلم قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی ؓ شیر خدا کی تعلیمات اور سیرت مبارک پر عمل کرکے دنیا میں کامیابی کیساتھ ساتھ اپنی آخرت کو بھی روشن کیا جاسکتا ہے حضرت علیؓ سے محبت ایمان کی نشانی ہے جبکہ آپ سے عداوت نفاق کی علامت ہے انہوں نے کہا کہ حضرت علی ؓ کا اعلان ہے کہ آپ کے شہزادے سیدنا امام حسنؓ اور حسین ؓ جنتی جوانوں کے سردار اور آپ کی رفیقاں حیات سیدہ فاطمہ الزہرہ ؓ جنتی عورتوں کی سردار ہیں حضرت علی ؓ نے حضور اکرمؐ کی نبوت اور رسالت کی تصدیق کی اور آپ کا ساتھ دینے کا اعلان کیا اس موقع پر جید علماء اکرام جن میں قاری امجد‘صوفی لیاقت علی گجر‘قاری عبدالغفار‘علامہ بشیر تانسوی‘علامہ احمد نواز انجم‘رانا طاہر‘عالم انصاری اور وارث علی سندھو ودیگر علماء کرام بھی موجود تھے۔

About The Author

CTN

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh