ملتان سلطان ہوم گراؤنڈ پر ناقابل شکست

ملتان :: سی ٹی این نیوز :: ملتان سلطان ہوم گراؤنڈ پر ناقابل شکست

ملتان سلطانز نے اسپنرز کا جال بچھا کر ہوم گراؤنڈ پر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی

• کراچی کنگز کو 52 رنز سے شکست
• عمران طاہر اور شاہد آفریدی کے مجموعی طور پر 5 شکار
• معین علی اور شان مسعود کی نصف سنچریاں

ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 52 رنز سے شکست دے کر ہوم گراؤنڈ پر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کی ٹیم 187 رنز کے تعاقب میں 134 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

میزبان ٹیم کے دواسپنرزعمران طاہر اور شاہد آفریدی نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئےکراچی کنگز کی آدھی ٹیم کو پویلین کی راہ دکھائی۔

تفصیلات کے مطابق مہمان ٹیم کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ 31 رنز پر پہلی وکٹ گنوانے کے بعد ملتان سلطانز کے اوپنر معین علی اور کپتان شان مسعود نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 71 رنز کی شراکت نے ملتان سلطانز کواسکور بورڈ پر بڑا ہدف سجانے میں مدد دی۔

معین علی 65 اور شان مسعود 61 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دونوں کھلاڑیوں نے مجموعی طور پرمیچ میں11 چوکے اور 5 چھکے جڑے۔

ان کے علاوہ ملتان سلطانز کا کوئی کھلاڑی بھی لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہا۔ میزبان ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 186رنزبنائے۔

کراچی کنگز کے محمد عامر اور کرس جارڈن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ دباؤ کا شکار نظر آئی اور کوئی بھی بلے باز لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہا۔ملتان سلطانز کے اسپنرز عمران طاہر اور شاہد آفریدی کی گھومتی گیندوں نےمہمان ٹیم کے بلے بازوں کو شدید مشکلات کا شکار کیا۔

کراچی کنگز کے ابتدائی 6 کھلاڑی محض 87 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے، جس کے بعد عمید آصف اور چیڈوک والٹن نے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی مگر وہ بھی مہمان ٹیم کو مشکلات کے بھنور سے نہ نکال سکے۔

کراچی کنگز کی جانب سے ایلکس ہیلز 29 رنز بناکر سب سے نمایاں بلے باز رہے۔ عمید آصف 20 اور چیڈوک والٹن15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کی پوری ٹیم17 اوورز میں 134 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

عمران طاہر نے 28 رنز کے عوض 3 اور شاہد آفریدی نے 18 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ سہیل تنویر نے بھی 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

میچ میں شاندار بلے بازی کرنے پر معین علی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

– ENDS –

About The Author

CTN

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh