جیتا میچ بھی ہارے اوپر سے جرمانہ بھی دو لاہور قلندر کی بد قسمتی کم نہ ہوسکی

لاہور:(سی ٹی این نیوز )سر منڈاتے اولے پڑے کا محاور تو آپ نے سنا ہوگا عملی شکل آج قذافی سٹیڈیم میں دیکھنے کو ملی جہاں پہلے لاہور قلندر جیتا ہوا میچ ہاری وہیں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ بھی ہوگیا 

اسلام آباد یونائیٹڈ سے کھیلے گئے میچ میں شکست کے بعد سلو اوور ریٹ کے باعث لاہور قلندرز پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

 میچ کے دوران لاہور قلندرز نے مقررہ وقت سے دو اوورز کم کیے لہٰذا پی ایس ایل کوڈ آف کنڈکٹ برائے کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کی شق 2.22 کے تحت لاہور قلندرز کی فائنل الیون میں شامل تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

قوانین کے مطابق اگر لاہور قلندرز کی ٹیم ٹورنامنٹ میں آئندہ سلو اوور ریٹ کی مرتکب پائی گئی تو اُس وقت ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
آن فیلڈ امپائرز رینمور مارٹینیز اور راشد ریاض، تھرڈ امپائر شوزب رضا اور فورتھ امپائر ناصر حسین نے سلو اوور ریٹ کے باعث لاہور قلندرز کو چارج کیا جس کے بعد میچ ریفری محمد انیس نے لاہور قلندرز پر جرمانہ عائد کیا

About The Author

CTN

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh