اسسٹنٹ کمشنر زوہا شاکر کا ڈینگی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف مقامات کا دورہ

فیصل آباد(حشمت خان)ڈپٹی کمشنر طارق خاں نیازی کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنرزسٹی وصدر زوہا شاکرنے مختلف مقامات پرانسداد ڈینگی اقدامات کاجائزہ اور ڈینگی لاروا کی افزائش گاہوں کے صفایا کے لئے اینٹی ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا۔وہ یونین کونسل 224 اوردیگرمختلف علاقوں کی گلی محلوں میں گئیں اور اپنی نگرانی میں قبرستانوں،کباڑخانوں،ٹائر شاپس اوردیگرہاٹ سپاٹس کو کلئیر کرایا۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے انسداد کے لئے حکومتی سطح پر بھرپور انسدادی اقدامات کے جارہے ہیں تاہم اس مسئلہ پر قابو پانے کے لئے کمیونٹی کاکردار بڑی اہمیت کا حامل ہے لہذا شہریوں میں صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کا احساس اجاگر رکھا جائے۔انہوں نے مختلف علاقوں میں خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واٹرکولرز کے ارد گرد پانی جمع نہ ہونے دیں تاکہ ڈینگی کو افزائش کا موقع پر نہ ملے۔

About The Author

CTN

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh