وزیراعلی عثمان بزدار محکموں کی جانب سے فنڈز کا بروقت استعمال نہ کرنے پربرہم، 15اکتوبر تک سکیموں کو منظور کرانے کی ڈیڈ لائن

لاہور: سی ٹی این نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقدہوا، جس میں 3ماہ کے دوران سالانہ ترقیاتی پروگرام اور فارن فنڈڈ پراجیکٹس پر پیشرفت کاتفصیلی جائزہ لیاگیا-وزیراعلی نے بعض محکموں کی جانب سے جاری کردہ فنڈز کا بروقت استعمال نہ کرنے پربرہمی کا اظہار کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فنڈز کا بروقت استعمال ہر قیمت پر مقررہ وقت کے اندر یقینی بنایا جائے-وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ 15اکتوبر تک سکیموں کو منظور کرا کر کام شروع کیاجائے-سکیموں کی منظوری میں سست روی کسی صورت قابل قبول نہیں – محکموں کی استعداد کار میں اضافہ کرنا ضروری ہے-انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں بنتا -فارن فنڈڈ پراجیکٹس پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اورغیر ملکی تعاون سے جو منصوبے چل رہے ہیں انہیں بروقت مکمل کیاجائے- ایشوز کو جلد سے جلد حل کر کے آگے کی جانب بڑھا جائے- وزیراعلیٰ نے کہاکہ میں بعض محکموں کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں – زیر التواء امور کو جلد سے جلد نمٹایا جائے-وزیراعلیٰ نے 7روز بعد دوبارہ اجلاس طلب کر تے ہوئے کہاکہ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام او رفارن فنڈڈ پراجیکٹس پر پیشرفت کا ہر ہفتے جائزہ لوں گا-معاملات اس طرح نہیں چلیں گے -محکموں کو فلاح عامہ کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانا ہوگا-وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ خزانہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کی مد میں اب تک 98ارب روپے ریلیز کر چکا ہے -سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے سالانہ ترقیاتی پروگرام اور فارن فنڈڈپراجیکٹس پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی-صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ، چیف سیکرٹری اور محکموں کے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی-
٭٭٭٭

About The Author

CTN

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh