صنعتوں کی بلند پیداواری لاگت سے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے ملکی برآمدات کمی کا شکار ہیں۔چوہدری محمد نواز

فیصل آباد:۔ ( حشمت خان )چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن چوہدری محمد نواز نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی صنعتی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ وفاقی حکومت کی طرف سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک سال کیلئے بجلی کی قیمت میں 53پیسے فی یونٹ اضافہ کرکے عوام پر 53ارب روپے کا بوجھ ڈالا گیا ہے جس سے سب سے زیادہ صنعتی شعبہ متاثر ہوگا کیونکہ بجلی مہنگی ہونے سے اس کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیاء مہنگی او ر ملک میں ہوشربا مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایگزیکٹو کونسل کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ صنعتوں کی ترقی کیلئے پیداواری لاگت میں کمی کیلئے اقدامات کیے جائیں جن میں بجلی اور سوئی گیس کی قیمتوں میں کمی ازحد ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ صنعتوں کی بلند پیداواری لاگت سے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے ملکی برآمدات کمی کا شکار ہیں پاکستان کے ہمسائیہ ممالک میں صنعتی شعبہ کیلئے بجلی و گیس کے نرخ کم ہیں جن سے ان ممالک کی برآمدات بڑھ رہی ہیں جبکہ پاکستان میں پیداواری لاگت بڑھنے سے اشیاء مہنگی اور برآمدات کمی کا شکار ہیں جس سے تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے جسے دور کرنے کیلئے مثبت اقدامات کی ضرورت ہے صنعتوں کیلئے بجلی کی بلاتعطل فراہمی اور بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی لاکر ریلیف دیا جائے تاکہ صنعتی شعبہ ترقی کرسکے

About The Author

CTN

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh