فیسکوکے نمایاں ترین مقام پر پہنچنے میں اس کی جفاکش اور محنتی لیبرکارکنوں کا نمایاں کردار ہے۔چیف ایگزیکٹو فیسکو شفیق الحسن

فیصل آباد( حشمت خان ) چیف ایگزیکٹو فیسکو شفیق الحسن نے کہا ہے کہ فیسکوکے نمایاں ترین مقام پر پہنچنے میں اس کی جفاکش اور محنتی لیبر/کارکنوں کا نمایاں کردار ہے۔ہمارے کارکن آٹھ اضلاع میں 42لاکھ سے زائد صارفین اوردوکروڑ سے زائد آبادی کو بجلی فراہمی کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انھوں نے ہدایت کی کہ افسران اور ملازمین صارفین کو بہترین سروسز کی فراہمی کو اپنا شعار بنا لیں۔ ان کی یہ خدمات نہ صرف دنیاوی طور پر ان کی کامیابی کا باعث بنے گی بلکہ دینی طور پر بھی اس کا اجر ملے گا وہ آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے) کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں مل کر اپنی اجتماعی کاوشوں سے کمپنی کو مزید آگے لے کر جانا ہے۔ فیسکو کی لیبر کی خدمات انتہائی لائق تحسین ہیں وہ جان ہتھیلی پر رکھ کر چوبیس گھنٹے /سارا سال بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بناتے ہیں۔ کارکنوں کی فلاح و بہبود ان کی سیفٹی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ کارکنوں کیلئے ان کی دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں وہ بلا جھجک انھیں مل سکتے ہیں۔ اپنے مسائل انھیں بتا سکتے ہیں ان پر فوری ایکشن ہو گا۔انھوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ کارکنوں کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ کارکن اپنے فرائض کی ادائیگی یکسوئی سے کریں۔ قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف انجنئیر آپریشن عمر لودھی نے فیسکو افسران اور ملازمین پر زور دیا کہ اپنے فرائض کی ادائیگی دیانتداری سے کریں اور صارفین بجلی کے مسائل کو فوری طور پر حل کریں کیونکہ مطمئن صارف ہیں فیسکو کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ انھوں نے یونین اور محکمہ کے درمیان تعلقات پر بھی اظہار اطمینان کیا اور کہا کہ افسران اور ملازمین مل کر محکمہ کے ترقی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف انجنئیر پیسکو خادم حسین لاڑا نے کہا کہ فیسکو میں دوران ملازمت انھیں افسران اور یونین کے نمائندوں کا بھرپور تعاون حاصل رہا اور دور رہ کراب بھی وہ فیسکو کا ہی حصہ ہیں اور ان کی خدمات آج بھی فیسکو کیلئے حاضر ہیں۔ ریجنل چئیرمین ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین چوہدری سرفراز ہند ل نے اپنے خطاب میں فیسکو افسران کی طرف سے ملازمین کے حقوق کا خیال کرنے اور ان کے بروقت مسائل کے حل پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نئے آنے والے چیف ایگزیکٹو نے اپنی مدت ملازمت کا طویل عرصہ فیسکو میں گزار اور اب وہ بطور چیف ایگزیکٹو ان کی راہنمائی کر رہے ہیں انھوں نے انجنئیرشفیق الحسن کی قیادت پر بھرپور اطمینان کا اظہار کیا اور یونین کی جانب سے یقین دلایا کہ تمام ملازمین ان زیر سایہ فیسکو کی ترقی کیلئے دن رات ایک کر دیں گے اور ان کو تفویض کئے گئے ٹارگٹس کو پورا کیا جائے گا۔ اس موقع پر چیف انجنئیرز، ڈائریکٹرز، سپرنٹنڈنگ انجنئیر اور ہائیڈرویونین کے عہدیداران کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

About The Author

CTN

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh