میرے نزدیک کردار سے زیادہ کہانی اہم ہوتی ہے: ایوشمان کھورانہ

ممبئی(سی ایم لنکس)ان دنوں فلم ’آرٹیکل 15 میں‘جس میں ذات پات (کاسٹ ازم) کے معاملات اٹھائے گئے ہیں مرکزی کردار ادا کرنے والے بالی ووڈ اداکار ایوشمان کھورانہ کا کہنا ہے میرے لئے کردار سے زیادہ فلم کی کہانی اور ا س میں دیئے گئے پیغام سب سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔34سالہ اداکار کا کہنا ہے کہ کہانی کردار کے ساتھ انصاف کرتی تو مجھے غیر اخلاقی کردار نبھانے میں بھی کوئی جھجک نہیں ہے۔ایوشمان نے مزید کہا ’میں مختلف طرح کی کہانیوں میں کام کرنا اور الگ الگ کردار ادا کرنا پسند کروں گا، اگر کوئی کہانی مجھے متاثر کرتی ہے تو میں یقینی طور سے اداکاری کروں گا، بھلے ہی وہ اخلاقی نہ ہوں‘۔اداکار نے آگے کہا ’مگر اس میں آخر میں کردار کے خلاف ایک پیغام ہونا چاہئے یا اس کردار کو اوخر میں جو بھی سیکھنے کی ضرورت ہے، وہ ہونا چاہئے، میرے لئے کردار سے زیادہ کہانی اہم ہے، مجھے اچھی کہانیاں پسند ہے‘’۔انہوں نے کہا ’یہ حقیقت میں اس بات پر انحصار کرتا ہے کہ آپ کی ترجیحات کیا ہیں، کچھ کہانیوں میں اداکاری کی صلاحیتوں کو ثابت کرنا ہوتا ہے تو کچھ کہانیوں میں ایک یقینی سماجی ذمہ د اری ہوتی ہے۔خیال رہے کہ ایوشمان کھور انہ کی فلم ’آرٹیکل 15‘ 28جون کو سنیما گھروں میں پیش کی گئی تھی اور یہ باکس آفس پر یہ فلم اب تک 70 کروڑ سے زائد کی آمدن کر چکی ہے۔

About The Author

CTN

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh