دوست ہی دوست کا قاتل نکلا تاوان کے لیے اغوا کیا پھر گلہ دبا کر ماردیا قاتل میاں بیوی گرفتار

فیصل آباد :(حشمت خان ) دوست نے دوست کو تاوان کے لیے قتل کردیا تفصیلات کے مطابق مجرم محمد عظیم نے اپنے دوست عبدالوسیم کو بہانے سے گھر بلایا اور اسے نشہ آور گولیاں کھلادیں جب اس کی طبیعت خراب ہوئی تو اس کا گلا دبا کر اس کی لاش بوری میں ڈال کر  ستیانہ روڈ نالے میں پھینک دیا ایس پی مدینہ ٹاؤن طارق سکھیرا کی پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ نجرم انتہائی چالاکی سے آئی ایم ای ٹیمپر موبائل استمعال کرتا رہا اور وسیم کے گھر والوں سے بیس لاکھ روپے تاوان کی ڈیمانڈ کرتا رہا لیکن جب پولیس اس کی لوکیشن ڈھونڈتی تو وہ فیک نکلتی جس سے مجرم کی لوکیشن ٹریس کرنے میں پولیس کو شدید پریشانی رہی لیکن پولیس نے موبائل فون ٹیمپر کرنے والے مکینک کو کچہری بازار سے پکڑا تو اس نے سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو دی جس میں محمد عظیم کی شناخت ہوئی 
تھانہ سرگودھا روڈایس ایچ او اور سی ڈی یو کے اہلکاروں نے جدید ٹیکنالوجی استمعال کرتے ہوے قاتل میاں بیوی کو گرفتار کر لیا 

About The Author

CTN

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh