وزیر اعلی سردار عثمان بزدار سے لاہور پریس کلب کے عہدیداروں کی ملاقات

لاہور پریس کلب کیلئے سالانہ گرانٹ 50 لاکھ سے بڑھا کر 2 کروڑکرنے اور ہیلتھ کارڈکے اجرا کا اعلان
جرنلسٹ کالونی ہربنس پورہ کے مکینوں کے ذمہ واجب الادا ماہانہ واجبات کے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے ختم
جرنلسٹ کالونی میں کمرشل ایریاکی الاٹمنٹ، پبلک پارک، سکول اور ہسپتال کے قیام کا اعلان
ایف بلاک اور فیز ٹو کے امور جلد طے کرنے، بورڈز آف ڈائریکٹر اور مینجمنٹ کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت
جرنلسٹ کالونی ہربنس پورہ میں سیوریج اور واٹرسپلائی کا نظام واسا چلائے گا، بجلی کا نظام لیسکو کے سپرد کیا جائے گا
وزیر اعلی کی جرنلسٹ کالونی کی اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کرنے کی ہدایت
وزیر اعلی کا اراضی کا پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے حق میں انتقال کرنے کیلئے کارروائی کرنے کا حکم
میڈیا کے تمام دوست ہمارے لئے قابل احترام ہے، صحافیوں سے پیار کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے:وزیر اعلی عثمان بزدار
وزیر اعلی عثمان بزدار نے لاہور ہی نہیں پنجاب کے صحافیوں کے دل جیت لئے، صدر ارشدانصاری اور دیگر کا خراج تحسین
لاہور11 جولائی:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے لاہور پریس کلب کی سالانہ گرانٹ 50 لاکھ سے بڑھا کر 2 کروڑ کر دی اور جرنلسٹ کالونی کے مکینوں کے ذمہ واجب الادا ماہانہ واجبات کے تقریبا ایک کروڑ 20 لاکھ روپے ختم کرنے اورلاہور پریس کلب کے ارکان کیلئے ہیلتھ کارڈبھی جاری کرنے کی ہدایت جاری کی ہے- وزیر اعلی سردار عثمان بزدار سے وزیر اعلی آفس میں لاہور پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں اور گورننگ باڈی کے ارکان نے ملاقات کی -وزیر اعلی عثمان بزدار نے پریس کلب کے عہدیداروں کے مطالبات منظور کرتے ہوئے جلد عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی- وزیر اعلی نے ایف بلاک کی ڈویلپمنٹ اور فیز ٹو کے امور جلد ازجلد حل کرنے کی ہدایت کی- وزیر اعلی نے بورڈ ز آف ڈائریکٹر اور منتخب مینجمنٹ کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا- وزیر اعلی نے کہا کہ جرنلسٹ کالونی ہربنس پورہ میں کمرشل ایریا کی تعمیر، پبلک پارک کا قیام، 30 بیڈ کے ہسپتال اور سکول کے قیام کیلئے کارروائی عمل میں لائی جائے- وزیر اعلی نے سیوریج اور واٹر سپلائی کا نظام واسا کے سپرد کرنے اور بجلی کا نظام لیسکو کے سپرد کرنے کیلئے کارروائی کی ہدایت کی – وزیر اعلی نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ناجائز قابضین کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کی- وزیر اعلی نے اراضی کا پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے حق میں انتقال کرنے کیلئے کارروائی کرنے کا حکم بھی دیا- لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدر ذوالفقار علی مہتو، جنرل سیکرٹری زاہد عابد، شاہد چوہدری اور دیگر عہدیداروں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری کیلئے وزیر اعلی کے جذبات قابل قدر ہیں -وزیر اعلی عثمان بزدار لاہور ہی نہیں بلکہ پورے پنجاب کے صحافیوں کیلئے امید کی روشن کرن ہیں اور انہوں نے تمام مطالبات تسلیم کر کے صحافیوں کے دل جیت لئے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے صحافیوں کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے تمام دوست ہمارے لئے قابل احترام ہے، مثبت صحافت کے ذریعے عوام کے مسائل کی نشاندہی کرنے والے صحافی قابل قدر ہیں – صحافیوں سے پیار کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے- تقریب سے صوبائی وزیر اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے بھی خطاب کیا- اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم، سیکرٹری انفارمیشن، ڈی جی پی آر،کمشنر، ڈی سی لاہور، ڈی جی ایل ڈی اے، پولیس اور دیگر حکام بھی موجود تھے-
٭٭٭٭

About The Author

CTN

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh