فیصل آباد ملت انڈسٹریل اسٹیٹ میں دس بیڈز پر مشتمل سوشل سیکورٹی ہسپتال بنایا جائے گا۔ انصر مجید خاں نیازی

فیصل آباد (حشمت خان) فیصل آباد ملت انڈسٹریل اسٹیٹ میں دس بیڈز پر مشتمل سوشل سیکورٹی ہسپتال بنایا جائے گا۔ یہ بات صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت انصر مجید خاں نیازی نے سوساں روڈ پر واقع سوشل سیکورٹی ہسپتال میں مختلف تنصیبات کی افتتاحی تقریب سے کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے صنعتکاروں کی جانب سے دیئے جانے والے عطیات کو سراہا۔ جس میں فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر و فیشن اینڈ ٹرینڈز کے
چیف ایگزیکٹو سید ضیاء علمدار حسین اور ڈائریکٹر میاں شاہد وحید کی جانب سے ڈائیلاسز مشین، کیلاش انڈسٹری کی جانب سے 10لاکھ مالیت کی 4ای سی جی مشین اور ایک واٹر چلر شامل ہیں۔ جبکہ آخر میں صدر سید ضیاء علمدار حسین نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت کی جانب سے دس بیڈز پر مشتمل سوشل سیکورٹی ہسپتال تعمیر کروانے کے منصوبے کو سراہا۔اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اعجاز ممتاز شیخ،
حاجی طالب حسین رانا، ایم پی اے شکیل شاہد،چوہدری محمدنوازو دیگر بھی موجود تھے۔

About The Author

CTN

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh