ڈپٹی کمشنرجھنگ محمد طاہر وٹو نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عطاء الرحمان کے ہمراہ موٹر وے ایم فو ر اور تریموں ہیڈ ورکس پر چائنیز انجینئرز کی رہائش گاہوں اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

جھنگ( حشمت خان)ڈپٹی کمشنرمحمد طاہر وٹو نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عطاء الرحمان کے ہمراہ موٹر وے ایم فو ر اور تریموں ہیڈ ورکس پر چائنیز انجینئر ز کی رہائش گاہوں اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالہ سے دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عبد الرؤف اعوان سمیت مذکورہ منصوبوں کے متعلقہ افسران،سپشل برانچ اور حساس اداروں سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔اس دوران بتایا گیا کہ حویلی بہار شاہ پاور پلانٹ پر چائنیز انجینئرز اور دیگر سٹاف کی حفاظت کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس، ایلیٹ فورس، سپیشل برانچ اور مقامی پولیس کے اہلکارتعینات کئے گئے ہیں جو چوبیس گھنٹے سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ مذکورہ ترقیاتی منصوبوں کے داخلی (سنگل داخلہ)راستوں پر خصوصی چیک پوسٹ قائم کی گئی ہیں اور کسی بھی غیر متعلقہ فرد کو داخلہ کی اجازت نہیں دی جاتی۔انہوں نے مزید بتایا کہا کہ دونوں منصوبوں کے اطراف کے علاقوں میں پولیس اوردیگر متعلقہ اداروں کے اہلکاروں کے ذریعے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے تمام متعلقہ اداروں کے ذمہ داران کو آپس میں موثر رابطہ کار کے تحت سیکورٹی انتظامات کو مزید بہتر اور سخت بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چائنیز انجینئر زاور دیگر ورکروں کی سیکورٹی انتظامات کی ذاتی طور پرنہ صرف نگرانی کریں گے بلکہ وقتا فوقتا موقع پر جاکر گراؤنڈ چیکنگ بھی کریں گے۔اس موقع پر انہوں نے قائم کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کے عمل کا بھی جائزہ لیا اور انتظامات کو مزید فول پروف بنانے کی ہدایات جاری کیں۔  

About The Author

CTN

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh