خود ساختہ اور مصنوعی مہنگائی کو سختی سے روکنا ہوگا مجسٹریٹ نگرانی کو بہتر بنائیں۔ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی

فیصل آباد (حشمت خان ) ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کے لئے موثر حکمت عملی اختیار کی جائے اس سلسلے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں میں قیمتوں کی نگرانی کریں تاکہ دکاندار من مانی نہ کریں۔ انہوں نے یہ بات ایک اجلاس کے دوران اشیائے خورونوش کی طے شدہ قیمتوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ جس میں ایم پی اے میاں خیال احمد کاسترو‘ایڈیشنل کمشنر (ریونیو) طارق نیازی‘ اسسٹنٹ کمشنرزشمائلہ منظور‘ نازیہ موہل‘ مصور خاں نیازی‘ خرم بھٹی‘ رانا شاہد ندیم‘ ڈائریکٹر لیبر ملک منور‘ ڈی او انڈسٹریز محمد خالد‘ ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ عبدالرحمن و دیگر افسران کے علاوہ کریانہ فروشوں و دکانداروں کے نمائندے موجود تھے جبکہ جھنگ‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ خود ساختہ اور مصنوعی مہنگائی کو سختی سے روکا جائے اور دکانداروں کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ فروخت کرنے کا پابند بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی طرف سے گرانفروشوں کو جرمانے کرنے کا مقصد بے جا گرانی سے روکنا ہے لہذا دکاندار تعاون کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کے لئے مشکلات پیدا نہ کریں۔ انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے کہا کہ دکانداروں کو جرمانوں کی بجائے گرانفروشی روکنے کے لئے نتیجہ خیز انداز میں اشیاء کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کریں۔ انہوں نے ڈویژن کے چاروں اضلاع کے افسران سے کہا کہ وہ سبزی و پھل منڈیوں میں نیلامیوں کے عمل کی نگرانی کرکے قیموں میں بلا جواز بے جا اضافے کو روکیں۔ انہوں نے پھلوں و سبزیوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی دستیابی پر نظر رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کسی شے کی قلت پیدا نہ ہونے دی جائے۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ تھوک مارکیٹوں میں اشیا کی موجودہ قیمتوں کا جائزہ لے کر کھانے پینے کی بعض اشیاء کی نئے سرے قیمتیں مقرر کریں تاکہ دکانداروں کو اعتراض نہ ہو اور وہ صرف جائز منافع ہی وصول کریں۔ ڈویژنل کمشنر نے خبردار کیا کہ اشیاء کی ذخیرہ اندوزی‘ ملاوٹ یا ناپ تول میں ہیرا پھیری کو قعطا برداشت نہیں کیا جائے گا اس ضمن میں قصور وار قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔ انہوں نے دکانداروں کو یقین دلایا کہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہو گی اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزیوں کے مرتکب دکانداروں کو ہی جرمانوں کی سزا ہو گی لہذا دکاندار بھی رضا کارانہ تعاون کریں تاکہ قانونی کارروائی کی نوبت نہ آئے۔

About The Author

CTN

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh