حکومت نے کرپٹ سیاستدانوں کا احتساب شروع کیا تو ان کی چیخیں نکل رہی ہیں۔میاں فرخ حبیب

فیصل آباد ( حشمت خان ) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اداروں کی مضبوطی اور کرپشن کرنے والوں کے خلاف سیسہ سپلائی دیواری بن کر سامنے کھڑی ہے۔ عدالیہ کو دھمکانے او ڈرانے کا دو چلا گیا ہے آزاد عدلیہ کوئی پریشر قبول نہیں کرے گی‘احتساب عدالت کی وضاحت کے بعد (ن) لیگ کی ایک اور سازش دم توڑ چکی ہے۔یہ بات انہوں نے اپنے دفتر پارٹی کارکنوں اور حلقہ عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں (ن) لیگ نے عدلیہ کے ساتھ جو سلوک کیا تھا وہ سب کو یاد ہے لیکن معزز جج پر الزامات لگانا انتہائی احمقانہ اور گھٹیا حرکت ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے تمام اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود بھی ملکی ترقی اور اور عوامی خوشحالی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے اس سلسلے میں منفی ہتھکنڈوں اورکسی قسم کا پریشر قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ورثے میں ملنے والی بیمار معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔ ٹیکس وصولوں کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے حکومت پر عزم ہے۔ اسٹیک ہولڈر کی مشاورت سے ٹیکس وصول کے نظام میں موثر اصلاحات بنائی جارہی ہیں۔ بجٹ پاس نہ ہونے اور حکومت گرانے کی گیڈر بھبھکیاں دینے والوں کو ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔انہوں نے ماضی کے حکمرانوں نے قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا تھا جس کی وجہ سے قوم آج مشکلات سے دو چار ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے حکومت سیاستدانوں کا احتساب شروع کیا تو ان کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان مسائل سے نجات کی طرف بڑھ رہا ہے۔ آنے والے دنوں میں حکومتی کامیابیوں کا سلسلہ جاری و ساری رہے گا اور عوام کو درپیش عارضی مشکلات بہت جلد ختم ہو جائیں گی۔

About The Author

CTN

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh