پنجاب پیشنٹ سیفٹی پروگرام پر سو فیصد عملدرآمد کیلئے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی باقاعدہ تربیت کا حکم : ڈاکٹر یاسمین راشد

پنجاب پیشنٹ سیفٹی پروگرام کے حوالہ سے تربیت عالمی ادارہ صحت کے نمائندگان کی زیرنگرانی منعقد کروائی جائے گی
پنجاب پیشنٹ سیفٹی پروگرام دس سالہ ہیلتھ سیکٹر سٹرٹیجی کا بنیادی جزو ہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد
لاہور9 جولائی:-  وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب پیشنٹ سیفٹی پروگرام پر سو فیصد عملدرآمد کیلئے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی باقاعدہ تربیت کا حکم دے دیا ہے۔انہوں نے یہ حکم محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں پنجاب پیشنٹ سیفٹی پروگرام کے حوالہ سے عالمی ادارہ صحت کے نمائندگان سے انتہائی اہم ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر زاہد اختر زمان، سپیشل سیکرٹری مدثروحید ملک، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر عاصم الطاف، حسین جعفری، عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ثمرہ البلوانی، ڈونا، میتھیو نیکسن، ڈاکٹر ذاکرالدین احمد، ڈاکٹر صائمہ اسلم، عفیفہ بلوچ، باسم زاہد، پروفیسر جاوید چوہدری، ڈاکٹر حافظ شاہد و دیگر نے شرکت کی۔
    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب پیشنٹ سیفٹی پروگرام کے حوالہ سے تربیت عالمی ادارہ صحت کے نمائندگان کی زیرنگرانی منعقد کروائی جائے گی۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کا محفوظ علاج معالجہ اولین ترجیح ہے۔محکمہ سپیشلائزہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کو پیشنٹ سیفٹی پروگرام پر عملدرآمد کے حوالہ سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے نمائندگان تربیتی ورکشاپس کے ذریعے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو پیشنٹ سیفٹی پروگرام کی اہمیت بارے بریفنگ دیں گے۔ پنجاب پیشنٹ سیفٹی پروگرام دس سالہ ہیلتھ سیکٹر سٹرٹیجی کا بنیادی جزو ہے۔ ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو بہترین اور محفوظ علاج معالجہ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ کسی بھی مریض کے لواحقین کو علاج معالجہ کے حوالہ سے تحفظات نہیں ہونے چاہئیں۔ 

About The Author

CTN

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh