موٹاپے کا شکار نورالحسن کی موت، وزیر صحت پنجاب نے نوٹس لے لیا

لاہور(سی ایم لنکس) موٹاپے کا شکار نور الحسن کی موت کے معاملے پر وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے نوٹس لے لیا، معاملے کی تحقیقات کے لئے 3 رکنی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر مومن آغا نے کہا ہے کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، تحقیقاتی ٹیم میں پروفیسرز اور ڈاکٹرز شامل ہیں نور الحسن کی دیکھ بھال کے لئے خصوصی بورڈ تشکیل دیا گیا تھا۔یاد رہے صادق آباد کا رہائشی نور الحسن لاہور کے شالا مار ہسپتال میں ہارٹ اٹیک کی وجہ سے انتقال کر گیا۔

About The Author

CTN

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh