آرمی چیف کا نورالحسن کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار

راولپنڈی(سی ایم لنکس) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نورالحسن کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے جاری خصوصی پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہم صرف کوشش کر سکتے ہیں، باقی اللہ تعالیٰ کی مرضی، اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے، آمین۔یاد رہے کہ موٹاپے کے شکار صادق آباد کے رہائشی نورالحسن نے اپنے علاج کے لیے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے درخواست کی تھی۔آرمی چیف کی ہدایت پر نورالحسن کو آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کا علاج کیا جا رہا تھا۔

About The Author

CTN

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh