صحافی برادری کو پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں بہترین سہولیات کی فراہمی اور انکی فلاح و بہبود کے لئے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر

فیصل آباد(حشمت خان )ضلعی انتظامیہ کی طرف سے صحافی برادری کو پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں بہترین سہولیات کی فراہمی اور انکی فلاح و بہبود کے لئے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کیا جائے گا اس ضمن میں پریس کلب کی بلڈنگ کی تزئین و ترقی اور صحافی کالونی کے قیام کے لئے اقدامات میں بھر پور معاونت کریں گے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر نے صدر پریس کلب ظفر ڈوگر کی قیادت میں پریس کلب کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر شاہد علی‘ اشفاق ہاشمی‘ جی اے تنویر‘ شوکت وٹو‘ رانا محسن فاروق‘ علی ضامن‘ شہباز ہادی‘ فہیم مشتاق کھنہ‘ ندیم شاہ‘ عابد شاہ‘ رمضان مرزا‘ یاسر ساجد و دیگر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے پریس کلب کے عہدیداروں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل اور تعمیر و ترقی کی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے سلسلے میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے جسکے تعاون اور نشاندہی سے انتظامی امور میں بہتری لانے اور محکمانہ سروسز کی اصلاح میں مدد ملتی ہے لہذا صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اس سلسلے میں عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق حکومتی پالیسیوں اور ترقیاتی پروگرام پر پر عزم انداز میں عملدرآمد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کے مطابق ان کے دفتر کے دروازے ہر شہری کے لئے کھلے ہیں اور عوام کے انفرادی اور اجتماعی مسائل و شکایات کو حل کرنے کے لئے متعلقہ محکموں کو متحرک کرکے ان کی کارکردگی کی بھر پور انداز میں مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔انہوں نے شہری ترقی اور عوام کو جدید شہری سہولتوں کی فراہمی کے لئے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے صحافی برادری کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پریس کلب کے مین گیٹ کی خوبصورت ڈیزائنگ اور تعمیراتی اقدامات کرنے کے علاوہ صحافی کالونی کے قیام میں اتنظامی معاونت اور صحت مند سرگرمیوں کے لئے سپورٹس کی مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس موقع پر صدر پریس کلب ظفر ڈوگر‘ سیکرٹری پریس کلب اشفاق ہاشمی‘ گروپ لیڈر شاہد علی‘ سابق صدر جی اے تنویر و دیگر نے پریس کلب کی ترقی اور صحافی برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

About The Author

CTN

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh