علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی صنعتکاری کے لحاظ سے پاکستان کی بہترین لوکیشن پر واقعہ ہے۔میاں کاشف اشفاق

فیصل آباد (حشمت خان )فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کا ہفتہ وار بورڈ اجلاس کا نعقاد ہوا اجلاس میں چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق،صدر چیمبر آف کامرس ضیاء علمدار، ڈریکٹر فیڈمک میاں کاشف ضیاء، چیف آپریٹنگ افیسر عامر سلیمی سمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی پر ہونے والی ڈویلپمنٹ کا جائزہ لیتے ہوئے میاں کاشف نے اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ فیڈمک کے تمام تر عملہ کی شب و روز محنت اور اپنا کام خوش اسلوبی سے سر انجام دینے کے باعث آج ہم ایک بہترین پروجیکٹ لانچ کرنے کے قریب ہیں۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی صنعتکاری کے لحاظ سے پاکستان کی بہترین لوکیشن پر واقعہ ہے جہاں تجربہ کار محنتی اور کم اجرت پر لیبر اور دیگر سٹاف دستیاب ہے۔ اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات کے باعث ابھی سے ہی صنعتکاروں کی نظریں اس پرجیکٹ پر ہیں جوکہ ہماری کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس موقع پر میاں کاشف ضیاء نے کہا کہ ہوزری اور گارمنٹس انڈسٹری سے منسلک صنعتکار بھی اب شہر کی تنگ اور خطرناک گلیوں سے نکل کر علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا حصہ بننا چاہتے ہیں جس سے نہ صرف ان کی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ پیداواری لاگت میں کمی کے ساتھ ساتھ ایکسپورٹ میں بھی اضافہ ہوگا اس موقع پر صدر چیمبر آف کامرس سید ضیاء علمدار نے کہا کہ صنعتکاری کے فروغ کے لیے ایسے پروجیکٹ وقت کی اہم ضرورت ہے جہاں صنعتکاروں کو محفوظ اور سہولیات سے بھرپور ماحول فراہم کیا جائے جوکہ جدید دور کے تقاضوں کے عین مطابق ہو

About The Author

CTN

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh