موجودہ ملکی حالات کے پیش نظرسی پی او فیصل آباداظہر اکرم کی ہدایت پر پولیس فورس کا فیصل آباد میں پولیس کا فلیگ مارچ۔ 

فیصل آباد: حشمت خان: تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز فیصل آبادعلی رضا کی قیادت میں پولیس ڈولفن فورس،ایلیٹ فورس اور ٹریفک پولیس کی ٹیموں نے مشترکہ مارچ کیا علاوہ ازیں ایس پی لائل پور ٹاؤن،ایس پی اقبال ٹاؤن اور ایس پی مدینہ ٹاؤن سمیت سرکل افسران اور ایس ایچ اوز سٹی تھانہ جات نے شرکت کی۔فلیگ مارچ پولیس لائن سے شروع ہو کر لیا قت روڈ سے نڑوالا چوک سے چناب چوک سے گاؤشالا ڈجکوٹ روڈ سے ناولٹی پل سے مدنی مسجد چوک سے ڈی ٹائپ پل سے کوریاں والا پل سے جھال خانوآنہ سے مکڈونلڈ سے بابر چوک سے بٹالہ کالونی سے ڈی گراونڈ سے کوہ نور پلازہ سے عبداللہ پل سے چک جھمرہ روڈ سے نشاط آباد پل سے حاجی آباد سے ملت چوک سے بولے دی جھگی سے الائیڈ موڑ سے اکبر آباد موڑ سے بابا قائم سائیں دربار سے شہباز پارک سے چوہڑ ماجراہ موڑ سے مدن پورہ اڈا سے پاکستان چوک نڑوالا روڈ سے بڑا قبرستان سے یونیورسٹی گیٹ سے تھانہ گلبرگ سے یاماہا چوک سے گرونانگ پورہ سے نشاط سینما سے جناح کالونی گیٹ سے جیل روڈ سے پولیس لائنز میں اختتام پذیر ہوا۔فلیگ مارچ کا مقصد عوام کو تحفظ کا احسا س او ر جرائم پیشہ افرادکو محاسبہ کرنے کا پیغام دینا ہے۔

About The Author

CTN

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh