حمزہ شہباز اور زرداری کی گرفتاری روشن مستقبل کی نشانی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد (سی ایم لنکس)وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا حمزہ شہباز اور زرداری کی گرفتاری روشن مستقبل کی نشانی ہے، حمزہ شہباز نے 26 ملین ڈالر پاکستان سے باہر بھیجے، پاکستان کو لوٹنے والے اب لمبے عرصے کیلئے جیلوں میں ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا خبر دیکھی ہے حمزہ شہباز کوگرفتارکرلیاگیاہے، کل آصف زرداری کوبھی گرفتارکیاگیاتھا، یہ گرفتاریاں بہت پہلیہونی چاہییتھیں۔فوادچوہدری کا کہنا تھا 10سالوں میں وقتاًفوقتاًایک ٹیل چلی ہے، کرپشن کی کڑیاں ابھی آہستہ آہستہ کھل رہی ہیں، پاکستانی عوام کیاربوں روپے لوٹے گئے ہیں، حمزہ شہبازنیبڑی رقم وصول کی جس کیذرائع معلوم نہیں۔وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا حدبیہ کسی نہ کسی طرح ری ٹیلی کاسٹ ہوا ہے، حدیبیہ کیس میں جعلی طریقے سے پیسے باہر بھیجیگئے، عوام کو معلوم ہے ان لوگوں نے قومی دولت کولوٹاہے، دونوں خاندانوں نیمل کرقومی دولت پرہاتھ صاف کیا۔ان کا کہنا تھا پاکستان میں کرپشن کی داستانوں کی کڑیاں کھل رہی ہیں، حمزہ شہبازنے26 ملین ڈالرپاکستان سیباہربھیجے، پہلے پیسے باہر بھیجے گئے اور پھرواپس پاکستان لائے گئے، شریف فیملی نے 43ارب پاکستان سیباہربھیجا، ان لوگوں کیسپورٹرنہیں کہتیکہ ان لوگوں نیکرپشن نہیں کی۔فوادچوہدری نے کہا یہ وہ مقدمات ہیں جوپی ٹی آئی حکومت سے پہلے شروع ہوئیتھے، عمران خان نیکرپشن کیخلاف ایک ماحول دیاہے، سسٹم کا احتساب جاری ہے اوریہ آگے بڑھ رہاہے، یہ کیسزہماریبنائیہوئینہیں ان ہی کے دورکے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا موجودہ حکومت نیپہلی بارمضبوط احتساب کی بنیادرکھی، ہماراوعدہ تھاپاکستان میں مضبوط احتساب کی بنیادرکھیں گے، میرٹ پر گرفتاریاں ہو رہی ہیں، اب نمود و نمائش کادورنہیں،احتساب سب کابلاتفریق ہوگا۔انھوں نے مزید کہا سندھ کاپیسہ مختلف جعلی اکاؤنٹس میں ڈالاگیا، جعلی اکاؤنٹس آصف زرداری اوربلاول ہاؤس کیساتھ لنک تھے، اس ماحول کی وجہ سیاب سارے ڈاکو جیل میں ہیں، حقیقت یہ ہیکہ سارے مقدمیصحیح ہیں، یہ کس کا پیسہ تھایہ غریب سندھ کے عوام کاپیسہ تھا۔فوادچوہدری کا کہنا تھا نواز شریف، شہبازشریف کاپیسہ لندن جارہاتھا، یہ لوگ لوگوں کاپیسہ نکال کراپنی جیبوں میں ڈال رہے تھے، حامیوں سے پوچھتاہوں کس اخلاقی طورپران کاساتھ دے رہے ہیں، گزشتہ دورمیں ن لیگ نے پیپلزپارٹی پرکیسزبنائے، دونوں پارٹیزنے ایک دوسرے پرکیسزبنائے۔وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا مشرف نے نوازکوگرفتارکیا،احتساب نہیں ڈیل ہوگئی، ہم نے پہلی بارمضبوط احتساب کی بنیادرکھی ہے، مضبوط احتساب ہو رہا ہے، سیاسی انتقام نہیں، کرپٹ عناصرکوپکڑاجاناپاکستان کاروشن باب ہے۔ان کا کہنا تھا اگلامرحلہ ریکوری کا ہونا چاہیے، امید رکھتا ہوں نیب احتساب کے عمل کو جاری رکھیگی، امید رکھتا ہوں نیب احتساب کے عمل کو جاری رکھیگی، پاکستان کے لوگوں کے پیسے پاکستان واپس آنے چاہئیں۔فوادچوہدری نے کہا زرداری، حمزہ، شہباز اور نواز اب کوئی جعلی گواہ بھی نہیں، آپ نے پاکستان سے باہر پیسے بھیجے ثبوت موجود ہیں، ریڑھی، پاپڑ، ٹیکسی والوں کے نام جعلی اکاؤنٹس کھولیگئے، جوگھرلوٹ کرچلیگئے وہی لٹیرے شور مچا رہے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا زرداری اورشریف فیملی نے پاکستان کو اپناگھر نہیں سمجھا، پاکستان نے دونوں فیملیز کو عزت دی، ان دونوں فیملیز نے ہی گھرمیں لوٹ مار کی، شریف اور زرداری فیملیز نے سرغنہ کا کردار ادا کیا، ہمارے قیمتی سال ضائع کییگئے، عدالتی فیصلوں کو خوش آمدید کرتے ہیں۔انھوں نے کہا گیس کے محکمہ میں 157ارب کا قرضہ یہ چھوڑ کرگئے، حلف اٹھایا تو معلوم ہوا 10 ارب ڈالر قرضہ دینا ہے، حمزہ شہباز اور زرداری کی گرفتاری روشن مستقبل کی نشانی ہے۔فوادچوہدری کا کہنا تھا زرداری اورشریف فیملیزکی سیاست ختم ہوگئی ہے، ن لیگ اورپی پی بڑی پارٹیاں ہیں، اب آگے سوچنا چاہیے، پاکستان کے عوام اب کرپٹ عناصر سے ریکوری چاہتے ہیں، پاکستان کو لوٹنے والے اب لمبے عرصے کیلئے جیلوں میں ہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی اب متبادل قیادت دیکھے۔وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا ہماری معاشی کارکردگی آئندہ سال نظر آئے گی، ہم معیشت کی بنیادوں کو ٹھیک کر رہے ہیں، لوٹے ہوئے پیسے واپس آنا شروع ہوگئے ہیں، طاقتور ترین لوگ ہی جیل جائیں گے، اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم سے فائدہ اٹھانا اہم ہے۔ان کا مزید کہنا تھا اسحاق ڈارکی واپسی قریب ہے،حسن اورحسین بھی آئیں گے، اصل پیسے تو اسحاق ڈار، حسن اور حسین نواز کے پاس ہیں، کرپٹ عناصر کے لیے لوگ باہرکیوں نکلیں گے۔

About The Author

CTN

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh