کرپٹ ٹولہ تحریک چلا کراپنی رسوائی کا انتظام کررہا ہے، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد(سی ایم لنکس) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سندھ تک محدود ہونے والوں کی عوامی مقبولیت صفربٹا صفر ہے۔تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ سچیہوتے توجمہوریت کا رونا رونے کی بجائے سچائی کا ثبوت دیتے، ان کوسزا ان کے اپنے ہاتھوں نے دی ہے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ نیب ان کا اپنا بنایا ہوا اورچیئرمین ان کا اپنا لگایا ہوا ہے، پاناما پیپرہم نے جاری نہیں کیا تھا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سندھ تک محدود ہونے والوں کی عوامی مقبولیت صفربٹا صفر ہے، ان کے سیاسی وجود کا اندازہ کل چند افراد کے باہرنکلنے سے ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ ٹولہ تحریک چلا کراپنی رسوائی کا انتظام کررہا ہے، قومی دولت لوٹنے والوں کے احتجاج کوعوام مسترد کردیں گے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے ن لیگ دوسروں کے کاندھے پرسوارہوکرآئی، یہ صرف سازش کرسکتے ہیں مزاحمت نہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنے کرتوتوں کی وجہ سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے، جعلی اکاؤنٹ کی وجہ سے آصف زرداری گرفتار ہوئے۔

About The Author

CTN

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh