ایران کے ساتھ کشیدگی، امریکا نے 'ایف 15' اور 'ایف 35' جنگی طیارے بھی خلیج پہنچا دیے

دبئی(سی ایم لنکس)امریکی فوج نے ایران کے ساتھ کشیدگی اور ممکنہ محاذ آرائی کے خدشے کے پیش نظر ‘ بی 52’ جنگی طیاروں کے بعد ‘ایف 15’ اور ‘ایف 35’ جہاز بھی خلیجی ملکوں کے اڈوں پر پہنچا دیئے ہیں۔جمعہ کے روز امریکی فضائیہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ وائیٹ ہاؤس نے ایرانی حملے کے خطرے کے پیش نظر ‘بی 52’ بمبار طیارے خلیجی ممالک کے اڈوں پرپہنچا دییہیں۔ یہ طیارے قطر میں قائم امریکی فوجی اڈے پر پہنچائے گئیہیں۔خبر رساں ادارے’اے پی’کی جانب سے جمعرات کے روز قطر میں موجود امریکی فوجی اڈے پرB-52H طیاروں کی موجودگی کی تصاویر جاری کی گئی تھیں۔امریکی فضائیہ کا کہنا ہے کہ بمبار طیارے جنوب مغربی ایشیائی ملکوں میں بھی پہنچ گئے ہیں تاہم ان کے ٹھکانوں کیبارے میں نہیں بتایا گیا۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدرڈنلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی تیل کی برآمدات کو صفر تک لے جانے کے اعلان کے بعد ایران اور امریکا کیدرمیان سخت کشیدگی پائی جا رہی ہے۔ ایران نے مشرق وسطیٰ میں امریکی مفادات پرحملوں کی دھمکی دی ہے جس کے بعد امریکا نے فوری کارروائی کی تیاری کرتے ہوئے اپنا ایک جنگی بیڑا مشرق وسطیٰ میں پہنچا دیا ہے۔

About The Author

CTN

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh