صدر مملکت نے میڈیا کے مسائل حل کرنے سے متعلق ذمہ داری سونپی ہے: فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد(سی ایم لنکس) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ملاقات ہوئی، معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے میڈیا کے مسائل حل کرنے سے متعلق ذمہ داری سونپی ہے۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کے مثبت تشخص کے حوالے سے میڈیا کے کردار پر بات چیت کی گئی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ صدر مملکت نے میڈیا کے مسائل حل کرنے سے متعلق ذمہ داری سونپی ہے۔ صدر سے سماجی مسائل کے مختلف پہلوؤں پر بات ہوئی۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے متعلق ایک وڑن رکھتے ہیں۔ ملاقات میں پاکستان کے مثبت تشخص کے حوالے سے میڈیا کے کردار پر بھی بات ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ پسماندہ طبقے کے مسائل اور مشکلات حل کرنے، اختیارات کو نچلی سطح پر پہنچانے اور میڈیا مالکان اور ورکرز کے درمیان تعلق پر بھی بات چیت ہوئی۔اس سے قبل گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور شدت پسندی سب سے بڑے چیلنجز ہیں۔ عمران خان اس کینسر کے علاج میں مصروف عمل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا دہشت گردی اور شدت پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔

About The Author

CTN

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh