چین کی گوادر میں دہشت گرد حملے کی مذمت، بروقت کارروائی پر پاکستان فوج کی تعریف

بیجنگ (سی ایم لنکس)چین نے گوادر میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا فورسزنے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا،گوادر اور چینی شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے پرشکرگزارہیں، انسداد دہشت گردی میں پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ گینگ شوا?نگ نے میڈیا بریفنگ میں گوادر میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ افرادسیتعزیت اورہمدری کااظہار کیا۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا انسداد دہشتگردی کی کوششوں میں پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے، پاکستان کی فوج،حکومت ملک سلامتی کے تحفظ کی صلاحیت رکھتی ہے۔ترجمان نے فورسزنے بروقت کارروائی کرکے دہشتگردوں کا خاتمہ کیا،گوادراورچینی شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے پرشکرگزارہیں۔چین پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے تعاون جاری رکھے گ انسداد دہشتگردی کی کوششوں میں پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے۔یاد رہے کہ 11 مئی کو پی سی ہوٹل گوادر میں تین دہشت گردوں نے گھس کر فائرنگ کی، اس موقع پر سیکورٹی گارڈز نے جوابی فائرنگ کر کے انھیں روکا۔دہشت گردوں نے ہوٹل کے مرکزی زینے پر پہنچ کر فائرنگ کی، ان کی فائرنگ سے سیکورٹی گارڈز سمیت ہوٹل کے تین ملازمین بھی شہید ہوئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج، بحریہ، پولیس کی کیو آر ایف ٹیمز فوراً ہوٹل پہنچیں، اور بر وقت کارروائی سے دہشت گردوں کو چوتھی منزل کے کوریڈور تک محدود کر دیابعد ازاں فورسز نے کلیئرنس ا?پریشن مکمل کر کے تینوں دہشت گردوں کو مار دیا، ا?پریشن میں پاک بحریہ کا ایک جوان شہید ہو گیا، جب کہ پاک فوج کے 2 کیپٹن، پاک بحریہ کے 2 جوان، اور 2 ہوٹل ملازمین زخمی ہوئے۔

About The Author

CTN

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh