حسن ابدال میں بیساکھی میلہ شروع، دنیا بھر سے سکھوں کی آمد

حسن ابدال(سی ایم لنکس)حسن ابدال میں 320 واں خالصہ جنم دن اوربیساکھی میلہ منانے کے لئے بھارت سمیت دنیا بھرسے سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے ہیں۔حسن ابدال میں بیساکھی میلے کی چار روزہ تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سمیت دنیا بھر سے دس ہزار سکھ یاتری حسن ابدال پہنچ گئے ہیں۔ اس موقع پر اٹک پولیس کی طرف سے سکھ یاتریوں کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔سکھوں کے مشہور گرود وارہ پنجہ صاحب میں شروع ہونے والے روایتی بیساکھی میلے میں اندرون اور بیرون ملک سے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ سکھ یاتری بیساکھی میلے سمیت اپنے دیگر مقدس مقامات کا دورہ کرکے 21 اپریل کو واپس بھارت چلے جائیں گے۔ بیساکھی میلے میں شرکت کے لئے سکھ یاتری 3 خصوصی ٹرینیوں کے ذریعے واہگہ ریلوے اسٹیشن پہنچے تو ان کی خوشی دیدنی تھی۔اپریل 20 کو بھارتی سکھ یاتریوں کے اعزاز میں ایوان اقبال لاہور میں خصوصی تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ خالصہ پنتھ کی آنند پور صاحب میں 1699 میں بنیاد رکھی گئی تھی۔ پاکستان، بھارت، کینیڈا اور برطانیہ سمیت دنیا بھر سے سکھ برادری میلے کی تقریبات میں گورود وارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں آ کر شرکت کرتی ہے۔بیساکھی میلے میں نگر نامی جلوس روایتی اور مذہبی رسومات کے ساتھ گوردوارہ پنجہ صاحب کی حدود کے اندر نکالا جاتا ہے

About The Author

CTN

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh