منی لانڈرنگ والوں سے سوال کرو تو ایسے برتاؤ کرتے ہیں جیسے بدنام کیا جا رہا ہو،عمران خان

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزیراعظم عمران خان نے فرانسیسی ماہرِ معیشت اور مصنف فریڈرک باسٹائیٹ کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ والوں سے سوال کرو تو ایسے برتاؤ کرتے ہیں جیسے بدنام کیا جا رہا ہو۔وزیراعظم نے ماضی کے عظیم فرانسیسی معیشت دان کا قول ٹویٹر پیغام میں ٹویٹ کیا کہ’ لوٹ مار معاشرے کے ایک طبقے کے لیے زندگی کا طریقہ کار بن جاتا ہے اور وقت کے ساتھ یہ طبقہ لوٹ مار کے نظام کو قانون بنا لیتا ہے‘۔عمران خان نے لکھا کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں کے لیے فریڈرک باسٹائیٹ کا قول ایک سچ ہے، منی لانڈرنگ والوں سے سوال کرو تو ان کا برتاؤ ہی الگ ہوتا ہے۔منی لانڈرنگ والوں سے سوال کرو تو ایسے برتاؤ کرتے ہیں جیسے بدنام کیا جا رہا ہو۔ یاد رہے کہ عمران خان نواز شریف اورآصف علی زرداری کی کرپشن کو اپنا نعرہ بنا کر 2018کا الیکشن جیتنے میں کامیاب ہوئے اور اب سابق صدر اور وزیراعظم کا احتساب کیا جارہا ہے تو اپوزیشن جماعتیں تنقید کر رہی ہیں، اسی حوالے سے عمراں خان نے کہا کہ۔منی لانڈرنگ والوں سے سوال کرو تو ایسے برتاؤ کرتے ہیں جیسے بدنام کیا جا رہا ہو

About The Author

CTN

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh