ادویات مہنگی بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈاون، حکومت کا سزاؤں کا اعلان

اسلام آباد(سی ایم لنکس) ادویات کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کرنے والوں کی شامت آ گئی۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی ٹیموں نے چھاپے مار کر مہنگی بیچی جانے والی ادویات قبضے میں لے لیں۔ وزیر صحت عامر محمود کیانی کہتے ہیں عوام سے زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیر صحت عامر کیانی کے حکم پر ادویات مہنگی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون میں تیزی، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے پشاور، لاہور اور کراچی میں چھاپے مارے۔ وزیر صحت نے ادویات مہنگی کرنے والوں کو سخت سزائیں دینے کا اعلان کر دیا۔ڈریم کی ٹیم نے پشاور میں مدینہ انٹرپرائز پر چھاپہ مارا اور من مرضی سے مہنگی بیچی جا نے والی 5 قسم کی ادویات کا بھاری سٹاک قبضے میں لے لیا۔ کراچی اور لاہور میں بھی ادویات خودساختہ مہنگی کرنے والی کمپنیوں کے ڈسٹری بیوشن سنٹرز پر کریک ڈاؤن کیا گیا اور ادویات کا سٹاک ضبط کر لیا۔وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کا کہنا ہے کہ ادویات مہنگی کر کے عوام کے ساتھ زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی، ادویہ کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کرنے والی کمپنیوں کو قید اور بھاری جرمانے کی سزائیں دی جائی گی

About The Author

CTN

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh