صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کا چوتھی پیغام اسلام کانفرنس کے شرکاء سے خطاب

اسلام آباد(سی ایم لنکس)صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان نے نہ صرف دہشتگردی کا کامیابی سے مقابلہ کیا اور اس ناسور کو شکست دی بلکہ اسلام اور دہشتگردی کے حوالے سے تشریح کو بھی غلط ثابت کیا، اسلام کا پیغام ہمدردی اور مساوات کا ہے ،پاکستان نے افغان مہاجرین کوپناہ دے کردنیاکوبتایا کہ انسانیت کیاہوتی ہے، حضور نبی کریم ؐ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے، آپؐ پوری امت کے لئے سراپا محبت تھے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام چوتھی پیغام اسلام کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے35 لاکھ افغان مہاجرین کی بہترین میزبانی کی،بعض ممالک مصیبت زدہ مہاجرین کیلئے دیواریں کھڑی کررہے ہیں اور بعض ممالک مہاجرین کے معاملے پر بحث و مباحثہ کر کے صرف 50 مہاجرین کو پناہ دینے پر آمادہ ہوتے ہیں،افغان مہاجرین کی تیسری اورچوتھی نسلیں پاکستان میں پروان چڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کا پیغام ہمدردی اور مساوات کا ہے، ایمانداری اعلی قیادت سے ہی نیچے منتقل ہوتی ہے اور صحابہ کرام نے حضور نبی کریم ؐکی تعلیمات پر عمل کر کے دکھایا کہ عدل اور مساوات کیا ہوتی ہے۔صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان نے افغان مہاجرین کوپناہ دے کردنیاکوبتایاانسانیت کیاہوتی ہے،دنیا پاکستان کی افواج کوخراج تحسین پیش کررہی ہے، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزارسے زائدجانوں کی قربانی دی اور اس جنگ میں کامیابی سے امن حاصل کیا ہے۔ انہوں نے سانحہ کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی کے افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ ہم شہداء کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں، پوری قوم ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہے۔قبل ازیں امام کعبہ شیخ ڈاکٹر عبداللہ عواد الجوہانی نے تلاوت قرآن پاک سے پیغام اسلام کانفرنس کا افتتاح کیا اور وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری نے کانفرنس کا آغاز میں افتتاحی کلمات ادا کیے

About The Author

CTN

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh