وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 16 اپریل کو ہوگا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 16 اپریل کو طلب کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر غور کیا جائے گا جب کہ سانحہ کوئٹہ پر وزیر مملکت داخلہ بریفنگ بھی دیں گے۔اجلاس میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے ہونے والے مذاکرات پر کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا جب کہ ایوا کیو ٹرسٹ کے معاملات بھی کابینہ اجلاس میں زیرِغور آئیں گے۔کابینہ کی جانب سے مختلف اداروں کے سربراہان کی تقرری کی منظوری بھی دیے جانے کا امکان ہے۔گزشتہ کابینہ کے اجلاس میں 19 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا تھا، اجلاس میں اقتصاری رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی تھی جب کہ وزیر اعظم نے فیصلوں پر عملدر آمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔اجلاس میں نئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا جائزہ لیا گیا۔متروکہ وقف املاک بورڈ کے سربراہ اور جینکو ون، ٹو، تھری کے سربراہان کی تعیناتی ایجنڈے کا حصہ تھی جب کہ سی ای او اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی تعیناتی کی منظوری اورانفارمیشن کمیشن ارکان کی سیلری پیکج کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل تھی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مہلک بیماریوں کے علاج کے پروگرام کی بحالی، پیپرا رولز2004میں ترامیم اور فیصل آباد میں آبی وسائل کے لیے فرانس سے 94 ملین یورو قرض معاہدے کی منظوری کے امور بھی زیرغور آئے۔اس سے قبل بھی 2 اپریل کو وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا تھا، جس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی تھی، بعد ازاں وزیراطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا بریفنگ میں کہا تھا کہ پہلی بار غربت کے خاتمے کے لیے پورا ڈویڑن بنایا گیا جب کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل نہیں کیا جا رہا اور سماجی تحفظ اور انسداد غربت پروگرام لے کر آ رہے ہیں

About The Author

CTN

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh