سپریم کورٹ میں نواز شریف کی درخواست ضمانت 19 مارچ کو سماعت کے لئے مقرر کردی گئی ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت 19مارچ کو سماعت کے لئے مقرر کردی گئی ہے، کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کرے گا، بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں سزایافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے سپریم کورٹ میں اپنی ضمانت کیلیے جلد سماعت کی درخواست کی تھی تاہم عدالت عظمیٰ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے تھے کہ درخواست باری آنے پر سنی جائے گی۔ جب کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی نوازشریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست کو مسترد کردیا تھا

About The Author

CTN

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh