چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور سٹی ٹریفک پولیس کے اشتراک سے بچوں کے حقوق کے تحفظ سے آگاہی کے سلسلے میں واک

فیصل آباد(حشمت خان)چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور سٹی ٹریفک پولیس کے اشتراک سے بچوں کے حقوق کے تحفظ سے آگاہی کے سلسلے میں واک منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو اعجاز اسلم ڈوگر‘ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خالد بشیر‘ڈی ایس پی ٹریفک ساجدہ اعوان‘چائلڈ پروٹیکشن آفیسر روبینہ اقبال چیمہ‘ویلفیئر آفیسر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ بابر ڈوگر‘ڈاکٹر جعفر حسن مبارک‘مختلف محکموں کے افسران‘این جی اوز کے نمائندے‘چائلڈ پروٹیکشن میں مقیم بچے اور طلباء وطالبات بڑی تعداد میں شریک تھے۔واک باالمقابل ریڈیو پاکستان آفس سے شروع ہو کر مختلف راستوں سے گزرتی ہوئے واپس اسی مقام پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔واک کے شرکاء نے ’’ تعلیم بچوں کا بنیادی حق‘‘ ’’بچوں کا تحفظ معاشرے کی ذمہ داری‘‘اور دیگر تحریروں پر مشتمل بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ڈسٹرکٹ آفیسر نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو یتیم‘لاوارث‘بے سہارا ‘گھریلو تشدد کے شکار اوربھکاری بچوں کو علم وہنر کے ذریعے روشن مستقبل کی مضبوط بنیاد فراہم کر رہا ہے ۔انہوں نے بتایاکہ بچوں کے حقوق کے استحصال کے خاتمہ کے لئے چائلڈ ہیلپ لائن’’1121 ‘‘پرکال کرکے بے سہارا بچوں کی زندگی بدلی جا سکتی ہے۔انہوں نے آگاہی واک میں شرکت پر افسران‘این جی
اوز کے نمائندے اور سول سوسائٹی کے افراد کا شکریہ اداکیا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر‘ڈی ایس پی ٹریفک‘چائلڈ پروٹیکشن آفیسر ودیگر نے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے سلسلے میں خدمات انجام دینے والے اداروں/این جی اوز کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ بچوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے اس ضمن میں عوامی آگاہی بے حد ضروری ہے

About The Author

CTN

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *