اینٹی کرپشن کا چھاپہ سب انسپکٹررشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

فیصل آباد(حشمت خان)ڈائریکٹر اینٹی کرپشن مہر شفقت اﷲ مشتاق کی ہدایت پر اینٹی کرپشن کی ٹیم نے چھاپہ مار کر تھانہ سٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سب انسپکٹر بشارت علی کو چھ ہزار روپے بطور رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق کچی بستی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی اختیار حسین نے درخواست کے ذریعے شکایت کی تھی کہ مذکورہ سب انسپکٹر سرکاری کام کے عوض رشوت طلب کر رہا ہے جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ واجد علی بھروانہ کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی جس نے مجسٹریٹ دفعہ 30 ٹوبہ ٹیک سنگھ شاہد نواز کچھی کے ہمراہ چھاپہ مار کر ملزم کورشوت کی رقم وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جس کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مقدمہ درج کرلیا گیاہے

About The Author

CTN

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh