وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کے لئے پائیدار امن کا قیام انتہائی ضروری ہے ۔ میاں فرخ حبیب

فیصل آباد ( حشمت خان )وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کے لئے پائیدار امن کا قیام انتہائی ضروری ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو حقیقی امن کا گہوارہ بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔اسلام میں بے گناہ کی جان لینا،فساد فی الارض کرنا سنگین جرم ہے ۔نیشنل ایکشن پلان کے 20نکات پر عمل درآمد سے انتہاء پسندی کو جڑ سے ختم کرنے میں مدد ملے گی ۔ملک بھر میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر بھرپور طریقے سے عملدرآمدکا آغازکرنا خوش آئندہے ۔کالعدم تنظیموں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرکے حکومت نے ثابت کردیاکہ وہ کسی صورت امن اومان پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ۔حکومت نیشنل ایکشن پلان پر بھرپور عمل درآمد کرائے گی ۔کالعدم تنظیموں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائیگی ۔حکومت پاکستانی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گی اورنہ ہی کوئی دوسرا ملک دخل اندازی کر سکے گا۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ہرصورت کرپشن اورانتہاء پسندی کے خلاف جنگ جیتے گی کیوں کہ عوام عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ترقی اورخوشحالی کے لئے کرپشن اورانتہاء پسندی کا خاتمہ ناگزیرہے اس لئے حکومت سنجیدہ اقدامات کررہی ہے ۔بعض مخالفین کو شاید تکلیف ہو لیکن چند ایک مخالفین کی وجہ سے کروڑوں عوام کی زندگیاں داؤ پر نہیں لگاسکتے ۔وہ وقت بہت قریب جب پاکستان کا چپہ چپہ پرامن ہوگا ۔انہوں نے کہا دہشت گردی کے خلاف عسکری اورسول قوتیں ایک پیج پرہیں اوررہیں گی 

About The Author

CTN

You might be interested in

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *